گورنر سندھ نے حکومت سندھ کے مالی تعاون سے نئے تعمیر شدہ مہران کیڈٹس میس کا افتتاح کردیا
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی کیڈٹ کالج سانگھڑ کے 27 واں سالانہ یوم والدین کی تقریب میں شرکت
ہفتہ 23 دسمبر 2023 22:20
(جاری ہے)
مہمان خصوصی نے کیڈٹ کالج سانگھڑ کوکیڈٹس کی جانب سے تعلیمی بورڈ میں شاندار نتائج کے حصول پران کی کاوشوں کو سراہا اور طلباء کو بہترین تربیتی سہولیات فراہم کرنے پر کالج انتظامیہ کی تعریف کی۔
انہوں نے پاکستان بالخصوص ساحلی پٹی اور سندھ کے دور دراز علاقوں میں معیاری تعلیم کی فراہمی میں پاک بحریہ کے کردار کو بھی سراہا۔ گورنر سندھ نے کیڈٹ کالج سانگھڑ میں بطور مہمان خصوصی مدعو کرنے پر چیئرمین بورڈ آف گورنرز کا شکریہ ادا کیا۔ گورنر سندھ نے نصابی اور ہم نصابی سرگرمیوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کیڈٹس میں انعامات تقسیم کیے، جس میں اعزازی ایوارڈ اسٹک آف آنر سابق کیڈٹ ابنِ عبداللہ اور بیج آف آنر سابق کیڈٹ رانا شہریار کو دیا گیا، جبکہ کیڈٹ محمد کبیر (سینئر) اور کیڈٹ محمد حذیفہ (جونیئر) پلیئر آف دی ایئر قرار پائے۔ جبکہ چیمپئن ٹرافی جام صادق علی ڈویژن نے حاصل کی۔ گورنر سندھ نے سابق کیڈٹ مسٹر جواد لاڑًک ، سابق کیڈٹ میجر محمد آصف خٹک اور سابق کیڈٹ لیفٹیننٹ کمانڈر محمد شعیب کو کیڈٹ کالج سانگھڑ کی طرف سی"بیسٹ المنائی ایوارڈ" حاصل کرنے پر مبارکباد بھی دی۔ گورنر سندھ نے حکومت سندھ کے مالی تعاون سے نئے تعمیر شدہ مہران کیڈٹس میس کا بھی افتتاح کیا ،جس میں ایک ہزار کیڈٹس کے بیٹھنے کی گنجائش موجود ہے اور بہترین سہولیات سے آراستہ ہے۔ گورنر سندھ نے یادگار کے طور پر ایک پودا بھی لگایا، انہوں نے منصوبے کی بروقت تکمیل پر کیڈٹ کالج سانگھڑ کی کاوشوں کو سراہا، گورنر سندھ نے کیڈٹس کی جانب سے پیش کی گئی سائنس، آرٹس اور ثقافتی نمائش کو بھی دیکھا اور کیڈٹس کی محنت اور کاوشوں کی تعریف کی۔ قبل ازیں پرنسپل کیڈٹ کالج سانگھڑ کموڈور ذیشان علی ستارہ امتیاز (ملٹری) نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کیڈٹ کالج سانگھڑ نے اپنے سازگار ماحول کے ذریعے ملک کے اعلیٰ تعلیمی اداروں میں نمایاں مقام حاصل کیا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ کیڈٹس کو صحت مندانہ ماحول فراہم کرکے متلفح شعبہ ہائے زندگی کے لیے تیار کیاجاتا ہے جن میں دفاع، سول سروسز، میڈیکل، انجینئرنگ اور مختلف شعبے شامل ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس سب انسپکٹر کو قتل کردیا
-
تحریک انصاف مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، وزیراطلاعات سندھ
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.