جہانیاں سمیت ضلع خانیوال کی قومی اسمبلی کی 4 اور صوبائی اسمبلی کی 8 سیٹوں کیلئے 229 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے

پیر 25 دسمبر 2023 12:46

جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 دسمبر2023ء) جہانیاں سمیت ضلع خانیوال کی قومی اسمبلی کی4اور صوبائی اسمبلی کی8سیٹوں کیلئے 229امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔ قومی اسمبلی کی چار نشستوں کیلئے 68 امیدواروں،صوبائی اسمبلی کی آٹھ نشستوں پر161 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے،جہانیاں کی ایک قومی اور ایک صوبائی نشست کیلئے 34امیدواروں نے کاغذات جمع کروائے ۔

ضلع خانیوال کے حلقہ این اے 144 سی17 امیدواروں سابق وفاقی وزیر سردار رضا حیات ہراج،سطان احمد،سید محمد مختار حسین،عبدالخالق رحمانی،بیرسٹرسید عابد امام،سابق سپیکر قومی اسمبلی وسابق وفاقی وزیر سید فخر امام،محمد زمان،سید محمد مرتضی حسین،عامر رضا،محمد احسن،شہباز احمد خان،عبدالروف،عرفان احمد،عبدالمجید انوراورمحمد مشتاق نمے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔

(جاری ہے)

حلقہ این ای145سی16امیداروں جن میں سابق رکن قومی اسمبلی میجر آفتاب احمد خان ڈاہا کے بیٹے ڈاکٹر وقار احمد خان ڈاہا،سابق رکن قومی اسمبلی محمد خان ڈاہا،سید محمد ثقلین شاہ،سابق وفاقی وزیر سردار حامد یار ہراج،محمد وکیل ٹی ایل پی،سابق ضلع ناظم اور وزیر اعظم انسپکشن ٹیم کے چیئرمین سردار احمد یار ہراج،رانا عبدالرحمن خان،عمران پرویز دھول،شعییب خان،چوہدری رفیع احمد،کرنل ریٹائرڈعابد محمد شاہ کھگھ،لطیفاں بی بی،ہمایوں خان،عبدالحمید الیاس،محمد طارق اورعرفان احمد نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔

حلقہ این اے 146سے 18امیدواروں محمد منور،سابق وزیر خارجہ شاہ محمد قریشی کے بھانجے سابق ایم این اے ظہور حسین قریشی،سید ایاز محمد گیلانی، سابق وفاقی وزیر خورارک وزراعت سکندر حیات خان بوسن،عمر دراز،سابق ایم این اے پیر محمد اسلم بودلہ صدیقی،چوہدری شاہد بشیر،غلام حیدر،اسامہ تیمور خالد،محمد یوسف خان،بابر حسین عابد،میاں نور احمد،محمد افضل کیفی،کنور تحسین اشرف،محمد عمران شاہ،عامر حسین،مظہر حسین،عبدالعزیز،صداقت حسین،عامر عزیز،مہر عامر حیات ہراج،سابق نائب ناظم پیر احمد ندیم بودلہ،حافظ محمد عمران صدیقی اور محمد عمران نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔

تحصیل جہانیاں کے حلقہ این اے 147سے 17امیدواروں سابق ایم این اے چوہدری افتخار نذیر،استحکام پاکستان پارٹی کے صدرعبدالعلیم خان،وزیر اعلی پنجاب کے سابق مشیر ایاز خان نیازی،محمد حسین خان نیازی،غلام عباس،شہزاد حسین شاہ،چوہدری حاجی عطاء الرحمن، محمد شمشاد،جنید جاوید ہمایوں خان،حمزہ ہمایوں خان،محمد جمیل شاہ،چوہدری ذوالفقارسندھو،محمد ظفر حیات،عبدالحمید الیاس، محمد عارف ایڈووکیٹ اور نوید حمید شامل ہیں جنہوں نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔

صوبائی اسمبلی پی پی 205کے 14امیدواروں میں محمد اکبر حیات ہراج،سید علی اکبر شاہ،محمد عبداللہ نواز مرالی،سابق ایم پی اے ڈاکٹر سید خاور علی شاہ،سید رضا عباس،عمران افتخار ہراج،سید محمد مرتضی حسین،شہباز حسین سیال،محمد اسلم،وسیم عباس،قمر عباس،ظہور احمد،محمد احسن اورسعید احمد سرگانہ۔پی پی 206کی20امیدواروں میں وہاب علی سلطان،رانا عبید افضل،رانا جنید افضل،اسامہ فضل،حامد یار ہراج،ظفر اقبال،سید محمد حسین شاہ،سید محمد سبطین شاہ،احمد مجیب اسلم،احمد یار ہراج،محمد ارشد چوہدری،محمد اقبال،محمد صدیق،نامدر علی،احمد ندیم،چوہدری فضل الرحمن،عابدمحمود،چوہدری رفیع احمد،محمد اکبر اور نیلم شہزادی۔

پی پی207کی19امیدواروں میں منیر الرحمن شاہین،عامر حیات ہراج،عظمت شکور،سید عباس علی شاہ،غلام شبیر،پرویز اختر،ظلہ ہماء،پیر مشتاق احمد شاہ،خضرعلی،میاں نور احمد،انور حمید،محمد مظہر حسین،محمد عمران شاہ،کنور تحسین اشرف،صداقت حسین شاہ،کنور ریاض حمد،محمد ندیم،محمدعمران حیدراورسیدمدثر شاہ گیلانی۔پی پی208کی20امیدواروں میں عثمان علی،محمد ذاکر،فیصل حمید،غزالہ شاہین،محمد مسعود،محمد ندیم اختر،محمد جمشید شوکت،مقصود عالم،سکندر حیات خان بوسن،سید علی رضا شاہ،ملک عدنان ذاکر،شاہد بشیر،حیدر جاوید،بابر حسین عابد،محمد یوسف خان،عامرحسین،محمد نضیب خان،محمد طیب،پیر احمد ندیم بودلہ صدیقی اور محمد عمران۔

پی پی209کی20امیدواروں میں شاہدہ احمد،راو عارف علی،عمران پرویز دھول،چوہدری ضیاء الرحمن،مسعود الرحمن،محمد ایاز خان نیازی،فیض احمد،ہمایوں خان،جنید جاوید،حمزہ ہمایوں خان،محم جمیل شاہ،محمد حسین خان نیازی،عبدالعلیم خان(آئی پی پی)،محمد فیصل خان نیازی،نعمان یونس،بشیر احمد ملک،محمد عظیم،محمد ابوبکر،عظمارعظیم اور محمد اجمل۔ جہانیاں کے صوبائی حلقہ پی پی 210کی17امیدواروں میں خالد جاوید،حاجی عطاء الرحمن،فہد الرحمن،محمدیوسف،شہزاد حسین شاہ،رائوسعادت علی،عرفان علی،رانا فخر عباس،محمد لطیف خان،عالمگیر خان،چوہدری کرم داد واہلہ،نوید اختر،ملک غلام مجتبی،محمد خالد محمود،چوہدری ضیاء الرحمن،محمد ظفر حیات اور محمد عمران فاروق نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔

پی پی211کی27امیدواروں میں سید واثق سرجیس حیدر،سید محمد ظیم حید ر،محمد نعیم خان،محمدعمران پرویز دھول،رانا محمد سلیم حنیف، رانا حسیب سلیم،وسیم حنیف،مسعود مجید خان ڈاہا،شیخ محمد علی ایڈووکیٹ،محمد وکیل،اعجاز حسین،محمد علی خان ڈاہا،محمد ریاض،شفیق الرحمن کمبوہ،شعیب خاں،وزیر اقبال خان نیازی،ہمایوں خان،محمد مشتاق،خالد محمود،ممتاز احمد،رشاد احمد خان ڈاہا،سمعیہ ناہید،محمد ندیم خان،غلام غوث،عرفان احمد،محمد طارق اور فران علی۔

پی پی212کی24امیدواروں میں محمد اصغر حیات ہراج،محمد ناہید،ملک محمد اشرف،نعمان جبار،سابق صوبائی وزیر سید حسین جہانیاں گردیزی،سید محمد علی دوست گردیزی،احتشام الحق،عبدالعزیز خان،محمد ارشد،سردار مظفر محمود خان،روبینہ حامد عباس گردیزی،سید حامد عباس گردیزی،محمد احمد انور،محمد ریاض،محمد عمران،عرفان احمد،محمد احسن اختر حسین معاویہ،گلفام شریف تبسم،فیصل یحی خان،شہباز احمد خان،غلام مرتضی،زبید الحق اورفرمان علی شامل ہیں جنہوں نے متعلقہ ریٹرنگ افسران کو اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروادئیے ہیں۔