میرپورخاص ضلع میں عام انتخابات 2024 کے پولنگ عملے کی تربیت کا آغاز کر دیا گیا ہے، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر میرپورخاص خالد حسین

UbaidUllah Kori عبید اللہ کوری منگل 26 دسمبر 2023 15:06

میرپورخاص ضلع میں عام انتخابات 2024  کے پولنگ عملے کی تربیت کا آغاز کر ..
میرپورخاص( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 26 دسمبر 2023ء ) میرپورخاص ضلعے میں عام انتخابات 2024 کی تیاریاں کے سلسلے میں پولنگ عملے کی تربیت کا آغاز کر دیا گیا ہے . تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن میرپورخاص کی جانب سے عام انتخابات کی تیاری کے سلسلے میں گورنمنٹ کمپریہینسو بوائز ہائیر سیکنڈری اسکول میرپورخاص میں اسٹنٹ پرزائیڈنگ افسران اور پولنگ افسران کی انتخابی عمل کے متعلق تربیت کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے .

(جاری ہے)

اس موقع پر ریجنل الیکشن کمشنر امتیاز علی کلہوڑو اور ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر میرپورخاص خالد حسین  نے اسٹنٹ پرزائیڈنگ افسران اور پولنگ افسران کی تربیت کے عمل کا جائزہ لیا اور شرکاء سے کہا کہ وہ بہتر طور تربیت حاصل کر کے انتخابی عمل کو موئثر بنائیں تاکہ  انتخابی نتائج میں کوئی بھی شک و شبہات باقی نہ رہ جائے .اس موقع پر گورنمنٹ کمپریہینسو بوائز ہائیر سیکنڈری اسکول کے پرنسپل پروفیسر جمیل احمد قریشی اور دیگر اساتذہ بھی موجود تھے .