حماس کیخلاف لڑنے سے انکار پر اسرائیلی فوجی کو 30دن قیدکی سزا

تشدد کے بدلے تشدد حل نہیں ، اسی لیے میں انکار کرتا ہوں،اسرائیلی شہری کاموقف

ہفتہ 30 دسمبر 2023 14:44

حماس کیخلاف لڑنے سے انکار پر اسرائیلی فوجی کو 30دن قیدکی سزا
غزہ /مقبوضہ بیت المقدس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 دسمبر2023ء) حماس کے خلاف لڑنے سے انکار پر اسرائیلی فوجی کو سزا سنادی گئی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری تنازع کے دوران 18سالہ اسرائیلی شہری ٹال مٹنک نے اسرائیلی فوج میں بھرتی ہونے سے انکار کردیا۔

(جاری ہے)

رپورٹس کے مطابق انکار کرنے پر ٹال مٹنک کو فوجی جیل میں 30دن قید کی سزا سنائی گئی ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی شہری نے ویڈیو پیغام میں موقف اپنایا کہ غزہ پر مجرمانہ حملے سے حماس کے کیے گئے اقدام کا حل نہیں نکلے گا، تشدد کے بدلے تشدد حل نہیں اور اسی لیے میں انکار کرتا ہوں۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق یہ شہری 7اکتوبر سے جاری جنگ کے دوران اس طرح کی سزا کا سامنا کرنے والا پہلا شخص ہے۔

متعلقہ عنوان :