سرگودھا میں قومی و صوبائی اسمبلی کی 15 نشستوں پر17 خواتین سمیت 389 امیدواران کے مقابلہ ہو گا

اتوار 31 دسمبر 2023 17:45

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 دسمبر2023ء) سرگودھا میں قومی و صوبائی اسمبلی کی 15 نشستوں پر17 خواتین سمیت 389 امیدواران کے مقابلہ ہو گا جن کے کاغذات منظور کر کے فہرستیں آویزاں کر دی گئیں۔تفصیلات کے مطابق سرگودھا میں 8 فروری 2024 کو ہونے والے عام انتخابات میں 5 قومی اور دس صوبائی اسمبلی کی نشستوں کے لئے 17 خواتین سمیت 389 امیدواران نے کے کاغذات نامزدگی کر کے فہرستیں آویزاں کر دی گئیںجن میں 5 قومی اسمبلی پر حلقہ این اے 82 سے ایک خاتون سمیت 12 امیدواران،حلقہ این اے 83 سی3 خواتین سمیت 16 امیدواران،حلقہ این اے 84 سے 3 خواتین سمیت 28 امیدواران،حلقہ این اے 85 سے 29 امیدواران،این اے 86 سے 21امیدواران،اور صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 71 سے 21امیدواران، حلقہ پی پی 72 سے 14 امیدواران،حلقہ پی پی 73 سے 18 امیدواران،حلقہ پی پی 74 سے ایک خاتون سمیت 24امیداران، حلقہ پی پی 75 سے 3 خواتین سمیت 37 امیدواران،حلقہ پی پی 76 سے ایک خاتون سمیت 35 امیدواران،حلقہ پی پی 77 سے ایک خاتون سمیت 31 امیدواران،حلقہ پی پی 78 سے 2 خواتین سمیت 25 امیدواران،حلقہ پی پی 79 سی34امیدواران اور حلقہ پی پی 80 سے خاتون سمیت 29 مذہبی و سیاسی جماعتوں کے راہنما اوراہم شخصیات سمیت آزاد امیدوار ہونگے جنہوں نی24 دسمبر کو اپنے کاغذات نامزدگی داخل کروائے جن کی فہرستیں مرتب کر کے ریٹرننگ افسران نے آویزاں کر دی ہیں۔

(جاری ہے)

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ ضلع سرگودھا کی 5 قومی اسمبلی کی نشستوں پر 8خواتین سمیت 106امیدوار اور 10صوبائی اسمبلی نشستوں پر 9خواتین سمیت 287 امیدواران آمنے سامنے ہیں۔