حکومت نے پٹرولیم لیوی کا بوجھ عوام پر مزید بڑھا دیا،فی لیٹر پیٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل پر لیوی میں 2 روپے 50 پیسے کا اضافہ

ہائی سپیڈ ڈیزل پر لیوی 74 روپے 51پیسے سے بڑھا کر 77 روپے ایک پیسے جبکہ پیٹرول پر لیوی 75 روپے 52 پیسے سے بڑھا کر 78 روپے 2 پیسے فی لٹر کر دی گئی ہے

Faisal Alvi فیصل علوی جمعہ 1 اگست 2025 17:07

حکومت نے پٹرولیم لیوی کا بوجھ عوام پر مزید بڑھا دیا،فی لیٹر پیٹرول ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اگست 2025) حکومت نے پٹرولیم لیوی کا بوجھ عوام پر مزید بڑھا دیا، فی لیٹر پیٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل پر لیوی میں 2 روپے 50 پیسے کا اضافہ کردیا گیا، ہائی سپیڈ ڈیزل پر لیوی 74 روپے 51پیسے سے بڑھا کر 77 روپے ایک پیسے جبکہ پیٹرول پر لیوی 75 روپے 52 پیسے سے بڑھا کر 78 روپے 2 پیسے فی لٹر کر دی گئی ہے۔دونوں پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی میں ڈھائی روپے اضافے وفاقی حکومت پیٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل پر کلائمٹ سپورٹ لیوی الگ سے وصول کررہی ہے۔

پیٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل پر فی لیٹر 2 روپے 50 پیسے کلائمٹ سپورٹ لیوی عائد ہے۔ وفاقی حکومت نے پیٹرول پرپیٹرولیم لیوی بڑھا کر کمی کا مزید ریلیف روک دیا جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل پر لیوی نہ بڑھائی جاتی تو قیمت میں اضافے کے بجائے کمی ہوسکتی تھی۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ گزشتہ روزحکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 7 روپے 54 پیسے فی لیٹر کمی کردی تھی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل ایک روپے 48 پیسے فی لیٹر مہنگا کردیا گیا تھا۔

وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا تھا۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے کیا گیا تھا۔جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 264 روپے 61 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی تھی جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 285 روپے 83 پیسے فی لیٹر ہوگئی تھی۔

وزارت خزانہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آئندہ 15 روز کیلئے کیا گیا تھا۔ اگست کیلئے ایل پی جی کی قیمت میں 17 روپے 74 پیسے فی کلو کمی کی گئی ہے جس کے بعد ایل پی جی کی فی کلو قیمت 215 روپے 36 پیسے ہوگئی تھی۔قبل ازیں یہ خبرسامنے آئی تھی کہ پاکستان میں یکم اگست سے پیٹرول 9 روپے 7 پیسے اور ڈیزل 3 روپے 73 پیسے فی لٹر سستا ہونے کا امکان تھا۔ اس کے علاوہ مٹی کا تیل 3 روپے 55 پیسے اور لائٹ ڈیزل 2 روپے 33 پیسے فی لٹر مہنگا ہونے کا امکان تھا۔بتایا گیا تھا کہ یکم جولائی کو بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے 39 پیسے فی لیٹر اضافے کیا گیا تھا۔ پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے 36 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے 39 پیسے اضافہ ہوا تھا۔