لاہور میں رواں سال جنوری سے 28جولائی تک خواتین کے قتل کی74مقدمات درج ہوئے

خواتین سے جنسی زیادتی کے 411مقدمات درج ہوئے ،363مقدمات کی تفتیش مکمل کر کے ملزمان گرفتار کئے گئے

جمعہ 1 اگست 2025 17:37

لاہور میں رواں سال جنوری سے 28جولائی تک خواتین کے قتل کی74مقدمات درج ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اگست2025ء)صوبائی دارالحکومت لاہور میں رواں سال جنوری سے 28جولائی تک خواتین کے قتل کی74مقدمات درج کئے گئے،خواتین کے قتل کی67مقدمات کی تفتیش مکمل کر کے ملزمان گرفتار کئے گئے۔

(جاری ہے)

پولیس رپورٹ کے مطابق قتل کی وارداتوں میں ملوث7ملزمان کی گرفتاری ومقدمات کی تفتیش تاحال جاری ہے،خواتین کے اغواء کی3500مقدمات درج ہوئے ،اغواہونے والی 3502میں سی3140خواتین بازیاب کروائی گئیں ،خواتین سے جنسی زیادتی کے 411 مقدمات درج ہوئے ،جنسی زیادتی کے 363 مقدمات کی تفتیش مکمل کر کے ملزمان گرفتار کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :