صارفین بجلی کےاستعمال میں کفایت شعاری سے کام لیں،غیرضروری لائٹیں بند رکھیں،سکندر مغل

منگل 2 جنوری 2024 17:20

نیلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جنوری2024ء) مہتمم برقیات نیلم سکندر مغل نے کہا ہے کہ صارفین بجلی کےاستعمال میں کفایت شعاری سے کام لیں،غیرضروری لائٹیں بند رکھیں،بجلی کے ہیٹر کا استعمال ناکریں۔

(جاری ہے)

غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چلہانہ سے تاوبٹ تک محکمہ برقیات کے آفیسران واہلکاران بارش ہو یا برفباری ،گرمی ہو یا سردی اپنی ذمہ داری سے ڈیوٹی دے رہے ہیں ،انہوں نے کہا کہ کسی کو بھی غیر قانونی بجلی استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ایس ڈی او آٹھ مقام اور ایس ڈی او شاردا ٹیم کے ہمراہ چیکنگ کر رہے ہیں، غیر قانونی بجلی استعمال کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جاے گی۔\378