جماعت اسلامی رہنمائوں کی جانب سے سرتاج عزیز کی وفات پر تعزیت

بدھ 3 جنوری 2024 22:44

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جنوری2024ء) جماعت اسلامی سندھ کے امیرمحمد حسین محنتی ، جنرل سیکریٹری کاشف سعید شیخ اور سیکریٹری اطلاعات مجاہد چنا نے سابق وزیر خارجہ اور ن لیگ رہنماء سرتاج عزیز کی وفات پر گھرے رنج کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت، درجات کی بلندی اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔