والدہ نے شادی کیلئے اسلام قبول کیا، آمنہ الیاس

والد کے بعد رشتہ داروں نے والد کے ہربل دوائیوں کے کاروبارپرقبضہ کرلیا تھا ، اداکارہ

جمعرات 4 جنوری 2024 20:15

والدہ نے شادی کیلئے اسلام قبول کیا، آمنہ الیاس
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جنوری2024ء) ماڈل و اداکارہ آمنہ الیاس نے کہا ہے کہ میری والدہ نے شادی کیلئے اسلام قبول کیا تھا،والد کے بعد رشتہ داروں نے والد کے ہربل دوائیوں کے کاروبار پر قبضہ کرلیا تھا ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگوکرتے ہوئے اداکارہ آمنہ الیاس نے بتایا کہ میرے ننھیال کا تعلق مسیحی مذہب سے ہے ،میری والدہ نے میرے والد سے شادی کرنے کیلئے اسلام قبول کیا تھا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایاکہ جب میرے والد کا انتقال ہو گیا تھا تو میرے ددھیال نے ہم سے تعلقات ختم کر دیئے یہاں تک کہ میرے والد کے ہربل میڈیسنز کے بزنس پر بھی قبضہ کر لیا ۔انہوں نے کہا کہ مجھے سمجھ نہیں آتی جب گھر کا سربراہ دنیا سے چلا جائے تو رشتے داروں کو صرف پیسہ اور جائیداد کیوں نظر آتی ہے ،وہ لوگ یہ کیوں نہیں سوچتے کہ پیسہ جائیداد سب اسی دنیا میں رہ جائیگا۔انہوں نے بتایا کہ والد کے انتقال کے بعد والدہ نے بہت ہمت ،مشکلات کا سامنا کر کے ہم چار بہنوں کو اکیلے پالا۔