بار ایسوسی ایشن جلال پور پیر والا کے سالانہ انتخابات کے سلسلہ میں الیکشن بورڈ نے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کر دی

جمعرات 4 جنوری 2024 20:31

جلالپورپیروالا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جنوری2024ء) بار ایسوسی ایشن جلال پور پیر والا کے سالانہ انتخابات کے سلسلہ میں الیکشن بورڈ نے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کر دی ہے۔چیئرمین الیکشن بورڈ جام محمد سلیم درگ کے مطابق لائبریری سیکرٹری کی نشست پر خواجہ آصف اقبال کی دستبرداری کے سبب مدمقابل امیدوار جام امجد عباس درگ بلامقابلہ کامیاب ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

صدارت کی نشست کے لیے منور عباس لنگاہ اور عبدالرزاق بھپلا کے مابین ون ٹو ون مقابلہ ہو گا،نائب صدارت کے لیے افشین خان اور سید افتخار بخاری اور جنرل سیکرٹری کی نشست پر جام عبدالمجید درگ اور ملک امجد عمرکھاکھی امیدوار ہیں، جوائنٹ سیکرٹری کی نشست پرملک جنید صدیق آرائیں اور نازک حسین نوناری اور فنانس سیکرٹری کے لیے ارسلان گھلو اور امیر ساجد وریا کے مابین مقابلہ ہے، مجلس عاملہ کی 5 نشستوں کے لیے 7 اُمیدواروں خالد منیر گھلو، غلام شبیر پنوار، فداحسین لانگ، تکمیل بہلوی، سید شجاعت حسین شاہ، شاہد رسول گھلو اور ارشاد گھلو امیدوار ہیں۔پولنگ 13 جنوری کو صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک ہو گی۔