فلم انڈسٹری کی ویرانیاں دیکھ کر افسردہ ہو جاتی ہوں، ریما

ہمسایہ ملک کی سینما مارکیٹ بڑی ہے تو ہم بھی 25کروڑ کی آبادی والا ملک ہیں ،اداکارہ

ہفتہ 6 جنوری 2024 11:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جنوری2024ء) نامور اداکارہ وہدایتکارہ ریما نے کہا ہے کہ فلم سٹوڈیوز کی رونقیں بحال کرنے کے لئے سب کو مل کر دن رات محنت کرنا ہوگی ،فلم انڈسٹری کی ویرانیاں دیکھ کر افسردہ ہو جاتی ہوں ،جب ہم فلم انڈسٹری میں کام کرتے تھے توفلم اسٹوڈیوز میں بڑی رونقیں اور گہما گہمی نظر آتی تھی ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں ریما نے کہاکہ ضرورت اس امر کی ہے کہ اچھی اورمعیاری بنائی جائیں تاکہ ناراض فلم بینوں کو واپس سینماء گھروں میں واپس لایا جاسکے ، ایک فلمساز پراجیکٹ نہ بجائے بلکہ مشترکہ سرمایہ کاری کی جائے جس سے نئے آئیڈیاز بھی تخلیق ہوں گے۔

ہمارے ہمسایہ ملک کی سینما مارکیٹ بہت بڑی ہے لیکن ہم بھی چھوٹا ملک نہیں ہے ، ہمارے ہاں صرف تسلسل نہیں ہے ۔ وہاں فلمیں کروڑوں سے اربوں کا بزنس کرتی ہیں تو ہم بھی کروڑوں کا بزنس کر سکتے ہیں اس کے لئے صرف عزم چاہیے جو ابھی تک نظر نہیں آرہا۔

متعلقہ عنوان :