ضلع قصورمیں زیادتی کے بعد قتل ہونیوالی ننھی زینب کی چھٹی برسی 10 جنوری کو منائی جائیگی

ہفتہ 6 جنوری 2024 12:05

ضلع قصورمیں زیادتی کے بعد قتل ہونیوالی ننھی زینب کی چھٹی برسی 10 جنوری ..
جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جنوری2024ء) پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ضلع قصور میں زیادتی کے بعد قتل ہونے والی ننھی زینب کی چھٹی برسی 10جنوری کو منائی جائے گی ،جنوری2018ء کو قصور سے اغواء ہونے والی 7 سالہ بچی زینب کو زیادتی کرنے کے بعد قتل کر دیا گیا تھا،زینب کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو نے کے بعد ملک بھر میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی اور ننھی زینب کی معصوم شکل نے پورے ملک کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا تھا۔

(جاری ہے)

قصور میں پر تشدد مظاہرے بھی کئے گئے۔بعدازاں اس وقت کے چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے واقعے کا از خود نوٹس لیااور پولیس کو جلد از جلد قاتل کی گرفتار کرنے کا حکم دیا۔21جنوری کو پولیس نے زینب سمیت8 بچیوں سے زیادتی اور قتل میں ملوث عمران علی کو گرفتار کر لیا۔12فروری کو کو لاہور کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے فرد جرم عائد کی اور مجرم عمران علی کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔اسے ملکی تاریخ کا تیز ترین ٹرائل قرار دیا گیا۔