گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی ایران کے قونصل خانہ آمد

ہفتہ 6 جنوری 2024 22:34

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جنوری2024ء) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی ایران کے قونصل خانہ آمد، قونصل جنرل حسن نوریان نے گورنر سندھ کا استقبال کیا، ملاقات میں گورنر سندھ نے قاسم سلیمانی کے مزار کے قریب بم دھماکہ میں شہید ہونے والوں کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی۔

(جاری ہے)

گورنر سندھ نے کہا کہ اس اندوہناک واقعے میں شہید ہونے والوں کے لواحقین کے ساتھ ہوں، اور ایران کی حکومت اور عوام سے تعزیت کرتا ہوں۔ بعد ازاں گورنر سندھ نے قونصل خانہ میں رکھی مہمانوں کی کتاب میں تعزیتی تاثرات بھی درج کئے۔