۹ ضلع کچھی کی غیور عوام میر عاصم کرد گیلو ایک عوامی نمائندہ ہے وصوف نے ہمیشہ پورے علاقے کی عوام کی خدمت کی ہے

؁کئی سالوں سے منتخب ہونے والوں نے بھاگ ناڑی یونین کونسل جلال خان مغیری کوتمام بنیادی سہولیات سے محروم رکھا ہے،مقررین کا خطاب

پیر 8 جنوری 2024 00:00

۰کچھی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 جنوری2024ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے سابق صوبائی وزیر امیدوار صوبائی اسمبلی پی بی 12 کچھی میر عاصم کرد گیلو حلقہ انتخاب یونین کونسل جلال خان نیو جلال خان گوٹھ اصغر آباد مغیری میں جلسہ عام پہنچے جہاں کچھی بھاگ کے ممتاز قبائلی شخصیت سردارزادہ میر ذوالفقار خان مغیری سردارزادہ میر اصغر خان مغیری سردارزادہ میر ممتاز خان مغیری سردارزادہ میر شہزادہ خان مغیری میر اشفاق خان مغیری میر ریاض اصغر مغیری نے بھرپور استقبال کیا اس موقع پر عوامی پنڈال میں عوام کی بڑی تعداد میں شریک تھی انتخابی جلسہ عام سے سردارزادہ میر ذوالفقار خان مغیری سردارزادہ میر اصغر خان مغیری ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ تاریخ ساز عوامی نمائندہ میر عاصم کرد گیلو جنھوں نے ہمیشہ کچھی عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کام کیئے ہیں ضلع کچھی کی غیور عوام میر عاصم کرد گیلو ایک عوامی نمائندہ ہیموصوف نے ہمیشہ پورے علاقے کی عوام کی خدمت کی ہے انہوں نے کہا کہ عرصہ کئی سالوں سے منتخب ہونے والوں نے بھاگ ناڑی یونین کونسل جلال خان مغیری کوتمام بنیادی سہولیات سے محروم رکھا ہے لوگوں کی زندگیاں طویل عرصے سے اجیرن بن چکی ہیں کھوکھلے نعروں اور دلفریب وعدوں کی جھوٹی سیاست نے علاقے کو پسماندگی میں دھکیلا ہوا تھا ان کا کہنا تھا کہ 8 فروری کے دن عوام اپنا ووٹ کا استعمال اپنی آنے والی نسلوں کے اچھے مستقبل کی خاطر عوامی نجات دہندہ رہنما میر عاصم کرد گیلو کے حق میں استعمال کریں تاکہ ہمارا مستقبل سنور سکیمزید عوامی جلسے سے امیدوار میر عاصم کرد گیلو نے کہا کہ میں ہرگز اپنی بقاکی نہیں بلکہ مزدوروں کسانوں ہاریوں غریبوں کے حقوق کی جنگ لڑ رہا ہوں عوام جھوٹے اور سچے نمائندہ میں فرق کی پہچان کرتے ہوئے 8 فروری کو شیر کے نشان پر مہر لگائیں ہماری سیاست کا محور عوامی مسائل کا حل ہے ہمارے دور اقتدار میں ہونے والے ترقیاتی منصوبوں سے کچھی کی عوام مستفید ہو رہی ہے مخالفین نے علاقے میں جبر کی سیاست کو ترجیع دی ہے جس وجہ سے مجھ سمیت میرے سپورٹروں کے خلاف مختلف ناکام حربے استعمال کرتے آرہے ہیں جس میں کامیابی نہ مل سکی ہے ہمارا کچھی عوام کے ساتھ ایک مضبوط رشتہ قائم ہے ہماری سیاسی جدوجہد عوام کے سامنے شیشے کی طرح عیاں ہیان کا کہنا تھا کہ 8 فروری کا سورج عوامی شیر کی جیت کا ہوگاجلسے میں سردار عبدالواحید سولنگی میر مٹھل خان مغیری سردار ضیاالحق مغیری میر اصغر جتوئی میر علی کرد میر مومن کرد میر معصود کرد کامریڈ الحمید جتوئی عنایت جتوئی لیاقت جتوئی وڈیرہ مقبول کرد و دیگر شخصیات بھی شریک تھے۔

۔