غزہ کے لیے امدادی سامان کے ساتھ سعودی عرب کا 38 واں جہاز مصر پہنچ گیا

پیر 8 جنوری 2024 16:51

مقبوضہ غزہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جنوری2024ء) سعودی عرب سے غزہ کے جنگ زدہ اور زیر محاصرہ فلسطینی عوام کے لیے امدادی سامان کے ساتھ 38 واں سعودی طیارہ مصر کے العریش بین الاقوامی ائیر پورٹ پر اترا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جہاز پر 23 ٹن خوراک، طبی امداداور خیموں سے متعلق سامان شامل ہیں۔ یہ سامان شاہ سلمان ریلیف کے تعاون سے پہنچایا گیا ہے۔

اس سے پہلے بھی انسانی بنیادوں پر اسی طرح کا سامان غزہ بھیجا جا چکا ہے۔

(جاری ہے)

اسی دوران سعودی فنڈ ریزنگ مہم کے تحت اب تک غزہ کے فلسطینی عوام کے لیے 161 ملین ڈالر کی خطیر رقم جمع کی جا چکی ہے۔یہ ابتدا پچھلے سال 2 نومبر سے سیہم کے پلیت فارم سے شروع کی گئی تھی۔ تاکہ سعودی شہری اس امدادی فنڈ میں زیادہ سے زیادہ رقوم جمع ہو سکیں۔ انیشیٹو شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان کی خصوصی ہدایات پر لیا گیا ہے۔اس فنڈ ریزنگ مہم کے لیے 1،37 ملین سعودی شہریوں نے فنڈنگ کی ہے۔ یہ سلسلہ ابھی جاری ہے۔اس فنڈنگ سے غزہ کی جنگ سے متاثرہ افراد کو انسانی بنیادوں پراس انتہائی مشکل گھڑی میں زیادہ سے زیادہ امداد دی جاسکے گی۔ یہ رقوم پوری شفافیت کے ساتھ جمع ہو کر غزہ پہنچیں گی۔