متعلقہ حکام کو مزید جانفشانی سے اپنی توجہ محصولات کے حصول پر مرکوز رکھیں، پرویز ثبت خیل

بدھ 10 جنوری 2024 23:13

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جنوری2024ء) کمشنر بنوں ڈویژن پرویز ثبت خیل نے کہا ہے کہ حکومت محکمہ مال کے محصولات اکٹھا کرنے سے عوام کو فائدہ پہنچانے اور انکی زندگیاں آسان بنانے کیلئے خرچ کر رہی ہے۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ مزید جانفشانی سے اپنی توجہ محصولات کے حصول پر مرکوز رکھیں۔اور عوامی خدمت جاری رکھنے کے ساتھ ساتھ اپنے فرائض میں مزید بہتری لائیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز اپنے دفتر میں محکمہ مال کے منعقدہ ڈویژنل ریوینیو اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں ضلع بنوں،شمالی وزیرستان اور لکی مروت کے محکمہ مال کی محصولات کا جائزہ لینے پر سیر حاصل گفتگو کی ۔جس میں کمشنر بنوں ڈویژن نے محصولات کے جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ محکمہ مال کے متعلقہ حکام کو جمع شدہ محصولات کے اندراج کا مکمل ریکارڈ رکھنے کا بھی جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

تاکہ یہ محصولات مطلوبہ ہیڈز میں جمع کئے جا سکیں۔کمشنر بنوں نے محکمہ مال کے اہداف کی بروقت تکمیل کو ہر صورت ممکن بنانے کی بھی ہدایات جاری کیں۔ اور آئی آئندہ ریوینیو اجلاس میں مکمل تفصیلات فراہم کرنے کے احکامات بھی جاری کئے۔ اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر بنوں ڈویژن بید اللہ شاہ،ڈپٹی کمشنر بنوں شاہ سعود، سیکرٹری ٹو کمشنر نور الامین،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لکی مروت نجیب اللہ، ڈپٹی ڈائریکٹر سروس ڈیلیوری سنٹر صاحبزادہ حفیظ اللّٰہ اور اسسٹنٹ کمشنر ریوینیو اکرام اللہ سمیت دیگر متعلقہ محکمہ جات کے افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر ریوینیو نے کمشنر بنوں ڈویژن پرویز ثبت خیل کی سربراہی میں اجلاس کو ضلع بنوں اور لکی مروت کے محصولات کے حصول سے متعلق تفصیلی بریفننگ دی۔ اجلاس میں کمشنر بنوں ڈویژن نے ضلعی انتظامیہ کیتمام ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنروں اور تحصیلداروں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام محصولات بشمول لینڈ ٹیکس، ایگریکلچر انکم ٹیکس، میوٹیشن اور ابیانے کی اہداف کے حصول میں شفافیت لائیں، تاکہ عوام کو سہولیات کے ساتھ واضح ریلیف بھی میسر ہو۔

انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی کی بدولت نظام میں دن بدن تبدیلیاں آرہی ہیں۔ جن سے فائدہ آٹھا کر محصولات کے حصول اور کمپیوٹرائیزیشن کے تمام مراحل کو پایہ تکمیل تک جلدی پہنچایا جائے تاکہ نظام کی مظبوطی اور عوام کو متعلقہ محصولات کی ادائیگیوں میں آسانی ہو۔