مسلم لیگ(ن) نے اٹک سے قومی اسمبلی کی دو اور پنجاب اسمبلی کی پانچ نشستوں کا اعلان کردیا

جمعرات 11 جنوری 2024 11:10

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جنوری2024ء) مسلم لیگ(ن) کے سنٹرل الیکشن سیل کی جانب سے اٹک سے قومی اسمبلی کی دو اور پنجاب اسمبلی کی پانچ نشستوں کا اعلان کردیا گیا ہے ۔ این ای49 سیشیخ آفتاب احمد۔ این ای50 پر ملک سہیل کمڑیال پی پی ایک سیجہانگیرخانزادہ پی پی دو سے سردار افتخاراحمد خان المعروف مٹھو خان پی پی تین سے ملک حمیداکبرخان۔

پی پی چار سے چوہدری شیرعلی خان پی پی پانچ سے ملک اعتبار خان آف کھنڈا مسلم لیگ(ن) کے امیدوار ہیں صرف حلقہ پی پی تین میں تبدیلی کی گئی ہے باقی 2018اور ضمنی انتخابات کے نتیجہ میں کامیاب اور حصہ لینے والوں کو برقرار رکھا گیا ہے ۔ تحصیل اٹک ۔ حضرو اور تحصیل فتح جنگ پر مشتمل حلقہ این اے 49 سے پانچ مرتبہ رکن قومی اسمبلی اور ایک مرتبہ رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے والے شیخ آفتاب احمد ۔

(جاری ہے)

ضمنی انتخاب میں رکن قومی اسمبلی منتخب ہونے والے ملک سہیل خان کمڑیال حلقہ این اے 50 جو تحصیل فتح جنگ پنڈی گھیب اور جنڈ پر مشتمل ہے۔ پنجاب اسمبلی کی پانچ نشستوں حلقہ پی پی ایک تحصیل حضرو اور کنٹونمنٹ بورڈ کامرہ کینٹ سے دومرتبہ منتخب ہوئے والے سابق صوبائی وزیر جہانگیر خانزادہ حلقہ پی پی دو جو تحصیل حسن ابدال تھانہ باہتراور فتح جنگ شہر پر مشتمل ہے سے سابق رکن پنجاب اسمبلی سردار افتخار احمد خان المعروف مٹھو خان جو 2002 میں تحصیل ناظم فتح جنگ بھی رہے۔

حلقہ پی پی تین سے جو تحصیل اٹک پر مشتمل ہے سے۔ ملک حمید اکبر خان چیف آف شیں باغ جو اس حلقہ کے مضبوط ترین امیدوار ہیں اور کامیاب ہو گئے تو پہلی مرتبہ اسمبلی جائیں گے ۔ حلقہ پی پی چار سے دومرتبہ منتخب ہوئے والے سابق وزیر چوہدری شیر علی خان جو 2008میں مسلم لیگ (ق)کے ٹکٹ پر میجرطاہرصادق کی چھتری تلے منتخب ہوئے اور وفاداری تبدیل کرکے فارورڈ بلاک اور پھر مسلم لیگ(ن) میں شامل ہوگئے ۔

وہ پاکستان کے پہلے وفاقی وزیر برائے دفاع سر ملک محمد نواز خان مرحوم کے نواسے اور عالمی نیزہ باز ملک عطائ محمد خان نواب آف کوٹ فتح خان کے کزن ہیں۔ حلقہ پی پی پانچ سے سابق رکن قومی وصوبائی اسمبلی ملک اعتبار خان آف کھنڈا جو سابق چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ملک اللہ یار خان مرحوم کے صاحبزادے ہیں اور انہوں نے کچھ عرصہ قبل گوندل کی شیش محل مارکی میں قائد مسلم لیگ(ن) محمد نواز شریف کے خلاف باقاعدہ پریس کانفرنس بھی کی تھی۔

یہ بھی 2008،میں پہلی مرتبہ میجر طاہر صادق کی چھتری تلے مسلم لیگ(ق) کے ٹکٹ پر منتخب ہوکر وفاداری تبدیل کرکے فارورڈ بلاک اور بعد ازاں مسلم لیگ(ن) میں شامل ہوگئے ۔ اور 2013 میں مسلم لیگ(ن)کے ٹکٹ پر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے ۔ ضلع بھر میں صرف شیخ آفتاب احمد ایسی شخصیت ہیں کہ جو میجرطاہرصادق گروپ سے کبھی منتخب نہیں ہوئے۔ اس کے علاوہ مسلم لیگ(ن) کے تمام امیدواروں کا تعلق میجر طاہر صادق گروپ سے رہا ہے۔

ملک سہیل خان کمڑیال 2001 میں میجرطاہرصادق کے ہمراہ ان کے پینل سے نائب ضلع ناظم ۔ جہانگیر خانزادہ کے والد سابق وزیر داخلہ پنجاب شجاع خانزادہ شہید 2002 میں میجر طاہر صادق کے پینل سے پہلی مرتبہ رکن پنجاب اسمبلی سردار افتخار احمد خان المعروف مٹھو خان میجر طاہر صادق کے پینل سے 2001میں تحصیل ناظم فتح جنگ ملک حمید اکبر خان میجرطاہرصادق کے گروپ سے رکن ضلع کونسل اٹک منتخب ہوئے تھے ۔