�ل سے کم عمر بچوں کو سگریٹ فروخت کرنا ممنوع ہے مگر اس قانون پر عملدرآمد نہیں ہو رہا ڈاکٹر جعفر حسن مبارک

جمعرات 11 جنوری 2024 11:10

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جنوری2024ء) فیصل آباد چیمبر آ ف کامرس اینڈانڈسٹری کے قائم مقام صدر ڈاکٹر سجاد ارشد نے کہا کہ منشیات کے خاتمے کیلئے مسلسل اور وسیع پیمانے پر آگاہی کی تقریبات منعقد کرنے کی ضرورت ہے۔ وہ انسداد منشیات اور آرٹ اینڈ کلچر بارے قائمہ کمیٹیوں کے پہلے تعارفی مشترکہ اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ منشیات کا زہر تیزی سے نئی نسل میں پھیل رہا ہے جس پر قابو پانے کیلئے اس قائمہ کمیٹی کو انتہائی متحرک اور فعال کردار ادا کرنا ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ اس مقصد کیلئے کسی ایک گروپ کو ٹارگٹ کرنے کی بجائے پورے معاشرے پر توجہ دی جائے جبکہ طلبہ کی آگاہی کیلئے انسداد منشیات کو سلیبس کا بھی حصہ بنایا جائے۔دونوں کمیٹیوں کے کنونیئر ڈاکٹر جعفر حسن مبارک نے ممبروں کی تجاویز کو سراہا اور کہا کہ 18سال سے کم عمر بچوں کو سگریٹ فروخت کرنا ممنوع ہے مگر اس قانون پر عملدرآمد نہیں ہو رہا اس لئے متعلقہ اداروں کو متحرک کرنے کے علاوہ سال بھر سوسائٹی کے ہر طبقہ کو اِس کے مضر اثرات سے آگاہ کرنا ضروری ہے اور اس سلسلہ میں کمیٹی ہر سطح پر لیکچرزکا بندوبست کرے گی۔

(جاری ہے)

آرٹ اینڈ کلچر بارے انہوں نے کہا کہ جنوری میں آرٹ کونسل کے اشتراک سے ایک تقریب منعقد کی جائے گی جس میں معروف دانشور لیکچر دیں گے جبکہ میوزک شو کا بھی بندوبست ہو گا۔ اس طرح فروری میں گورنمنٹ کالج وومن یونیورسٹی کے اشتراک سے فنون لطیفہ کی ترقی کیلئے ایک تقریب منعقد کی جائے گی جبکہ مارچ کے مہینہ میں رمضان سے قبل یا بعد میں ایک اور تقریب کا اہتمام کیا جائے گا۔ اجلاس میں شریک کنونیئر مزمل سلطان، محمد امجد خواجہ، سیدہ درِشہوار، محترمہ صوبیہ عقیل، محترمہ تہمینہ افضل، آرٹ کونسل کے ڈائریکٹر ابرار عالم ، ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز خورشید جیلانی ، گورنمنٹ کالج وومن یونیورسٹی کے شعبہ اردو کی سربراہ محترمہ ڈاکٹر صدف نقوی اور علی سعید نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :