ایف آئی اے نے غیرقانونی طور پر ایران جانے کی کوشش کرنے والے 17افراد کو گرفتار کرلیا

ہفتہ 13 ستمبر 2025 17:57

ایف آئی اے نے غیرقانونی طور پر ایران جانے کی کوشش کرنے والے 17افراد کو ..
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 ستمبر2025ء) ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل گوادر نے غیرقانونی طورپرسمندر کے راستے ایران جانے کی کوشش کرنے والے ایک ایرانی شہری سمیت17افراد کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

ایف آئی اے ترجمان کے مطابق ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل گوادرنے جیوانی میں کارروائی کرتے ہوئے غیرقانونی طور پر سمندر کے راستے ایران جانے کی کوشش کرنے والے ایرانی شہری سمیت17افراد کو گرفتار کرلیا۔

گرفتار افراد میں سے 5کا تعلق بونیر،3کا ساہوال ، 2کا گوجرانولہ ، 2کا منڈی بہاؤ الدین ، 5کا وہاڑی ،لاہور،لودھراں ،گجرات اور کراچی سے ہے گرفتار افراد میں ایرانی شہری بھی شامل ہیں ۔ترجمان نے بتایا کہ گرفتار افراد غیرقانونی طورپر سمندر کے راستے ایران اور وہاں سے دیگرممالک جانا چاہتے تھے ۔ترجمان نے بتایا کہ گرفتار افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔