نو لو نو ٹینشن رواں سال ریلیز کی جائے گی ڈاکٹر اجمل ملک

ملک میری خواہش ہے نئے سال پر تمام پاکستانی فلمیں سپر ہٹ ہوں: رائٹر ڈرایکٹر

جمعرات 11 جنوری 2024 22:11

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جنوری2024ء) رائٹر ڈرایکٹر ڈاکٹر اجمل ملک نے کہا کہ میری دعا ہے کہ سال 2024 شوبز اور فلم انڈسٹری کیلئے کامیابیوں کا سال ہو ، اس سال میں میری فلم نو لو نو ٹینشن ریلیز ہو گی اور موضوع کے اعتبار سے یہ فلمیں سپر ہٹ فلم ثابت ہو گی ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں ڈاکٹر اجمل ملک نے کہا کہ نئے سال کے لئے بھرپور منصوبہ بندی کی ہے اور آنے والے دنوں میں اس کی تفصیلات سامنے لائوں گا۔ انہوںنے کہا کہ میری دعا ہے کہ نیا سال پاکستان میں امن ترقی اور خوشحالی کا سال ثابت ہو ۔