مسلم لیگ (ن )کی طرف سےتحصیل ڈسکہ سے قومی اسمبلی و صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کے ٹکٹ کنفرم کر دیئے گئے

جمعرات 11 جنوری 2024 23:12

ڈسکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جنوری2024ء) الیکشن 2024 کے لیےمسلم لیگ (ن )نے تحصیل ڈسکہ کے ایک قومی اور 2 صوبائی حلقوں میں امیدواروں کے ٹکٹ کنفرم کر دیئے۔

(جاری ہے)

پاکستان مسلم لیگ (ن )نے ڈسکہ کے قومی حلقہ این اے 73 میں سابق ایم این اے صوبائی صدر مسلم لیگ (ن )خواتین ونگ پنجاب سیدہ نشین افتخار کو ٹکٹ جاری کیا ۔ 2 صوابائی حلقوں پی پی50میں سابق رکن صوبائی اسمبلی چودھری نویداشرف اور پی پی51میں اسی حلقہ سے سابق رکن صوبائی اسمبلی میاں ذیشان رفیق کے ٹکٹ کنفرم کر دیئے گئے ہیں۔