صوابی ،پرانی دشمنی پر فائرنگ سے پی ٹی آئی کے مقامی رہنماء شاہ خالد خان جاں بحق ،چچا زاد زخمی

جمعرات 11 جنوری 2024 23:14

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جنوری2024ء) ضلعی ہسپتال صوابی کے قریب پرانی دشمنی پر اندھا دھند فائرنگ سے پی ٹی آئی کے مقامی رہنما اور مائینز کنٹریکٹر شاہ خالد خان جاں بحق جبکہ ان کے چچا زاد زخمی ہوگئے جبکہ موضع قمر ڈھںڈ میں زبانی تکرار پر ایک شخص کو قتل کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

اظہار علی سکنہ چھوٹا لاہور نے تھانہ صوابی میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ ان کا چچا زاد شاہ خالدمعائنے کے لیے ان کے اور چچا زاد نور الامین کے ہمراہ ڈاکٹر کے پاس جمعرات کی سہ پہر اپنی گاڑی میں صوابی آرہے تھے جب ہم گاڑی سے اتر کر تینوں ڈاکٹر کے پاس جانے لگے تو اس دوران انور زیب ولد شیرزادہ سکنہ سلیم خان نے آکر پستول سے فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں شاہ خالد موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ وہ اظہار علی فائرنگ سے شدید زخمی ہو گیا رپورٹ میں وجہ عناد یوں بیان کی گئی ہے کہ مقتول شاہ خالد اور ملزم انورزیب کے مابین قتل مقاتلہ کی دشمنی تھی دریں اثنا موضع قمر ڈھںڈ میں ایک شخص مختیار گل فائرنگ سے جاں بحق ہو گیا جب کہ ان کی بیوی بال بال بچ گء مقتول کی بیوہ نے قتل کی دعویداری جاوید خان اور ان کے والد بادام گل پر کی ہے اور وجہ عناد چند یوم قبل زبانی تکرار بیان کی گئی ہے۔