ممبئی ایئر پورٹ پر خاتون 40کروڑ کی منشیات کے ساتھ پکڑی گئی

خاتون کو پہلے سے ملنے والی معلومات پرائیرپورٹ سے گرفتار کیا،حکام

جمعہ 12 جنوری 2024 16:44

ممبئی ایئر پورٹ پر خاتون 40کروڑ کی منشیات کے ساتھ پکڑی گئی
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جنوری2024ء) بھارت کے ممبئی ایئرپورٹ پر غیرملکی خاتون کو 40 کروڑ کی منشیات کے ساتھ پکڑ لیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 21 سالہ خاتون کا تعلق تھائی لینڈ سے بتایا گیا ہے جسے منشیات (کوکین)کی اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

خاتون کو پہلے سے ملنے والی معلومات پر حکام نے گرفتار کیا جو کہ ایتھوپیا سے ممبئی پہنچی تھی۔

خاتون کی تلاشی کے دوران کوئی مشکوک چیز برآمد نہیں ہوئی تاہم اس کے ٹرالی بیگ سے کئی پیکٹوں میں موجود سفید پاڈر برآمد ہوا جسے ٹیسٹ کرنے کے بعد پتہ چلا کہ یہ منشیات ہے۔پکڑی گئی منشیات کی قیمت بین الاقوامی مارکیٹ میں 40 کروڑ روپے ہے۔خاتون کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور اس کیس کی مزید تفتیش جاری ہے۔