
مونس الہیٰ کو عدالت سے انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت نہ مل سکی
لاہور ہائیکورٹ نے قصیرہ الہی کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی ،مونس الہیٰ کی درخواست مسترد، پرویز الہیٰ کی اپیل پر فیصلہ محفوظ کر لیا
مقدس فاروق اعوان
ہفتہ 13 جنوری 2024
14:21

(جاری ہے)
لاہور ہائیکورٹ میں پرویز الٰہی اور قیصرہ الٰہی کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل دائر کی گئی تھی جس پر جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی۔
ٹربیونل نے پرویز الٰہی کو این 69 اور پی پی 32 سے کاغذات نامزدگی مسترد قرار دئیے تھے۔ اپیل میں موقف تھا کہ ٹربیونل نے حقائق کے برعکس کاغذات نامزدگی مسترد کیے،شکایت کنندہ کی جانب سے اثاثہ جات ظاہر نہ کرنے کا الزام لگایا گیا ہے، مزید موقف تھا کہ تمام جائیداد ایف بی آر ریٹرن میں درج ہیں، اپیل میں استدعا تھی کہ عدالت کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے ریٹرننگ آفیسر کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔خیال رہے کہ مونس الہی نے این اے 64,69 اور پی پی 32,34 سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے ۔ لاہور ہائیکورٹ کے اپیلٹ ٹریبونل نے چوہدری پرویز الہی اور ان کے بیٹے مونس الہی سمیت خاندان کے دیگر ارکان کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کیخلاف اپیلوں پر ریٹرنگ افسر کو ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے فیصلے کیخلاف اپیلوں پر سماعت کی،اپیلٹ ٹریبونل نے ریٹرننگ افسر کو ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دیا۔ اپیلوں میں بتایا گیا کہ پرویز الہی اور مونس الہی نے این اے69,64 پی پی32 ،34 گجرات میں امیدوار ہیں لیکن دس مرلہ پلاٹ ظاہر نہ کرنے پر ریٹرننگ آفیسر نے کاغذات نامزدگی مسترد کردیئے۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان: یو این ادارہ غذائی قلت کا شکار 80,000 بچوں کو علاج میں مدد دے گا
-
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کردیا، نوٹی فکیشن جاری
-
ایرانی سپریم لیڈرکو قتل کرنے کے اسرائیلی منصوبے کا انکشاف، صدر ٹرمپ نے پلان رد کردیا
-
ایران اور اسرائیل کے ایک دوسرے پر شدید میزائل حملے جاری
-
ایران کا اسرائیلی وزیراعظم کی رہائش گاہ پر میزائل حملہ
-
ایران اور اسرائیل جلد معاہدہ کریں گے، امریکی صدر کا دعویٰ
-
مشرق وسطیٰ: کشیدگی کم کرنے میں کردار ادا کریں گے، جرمن وزیر خارجہ
-
ملک کے 5 فیصد امیر ترین گھرانوں کی جانب سے 1600 ارب روپے کی ٹیکس چوری کا انکشاف
-
یورپ میں الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت میں تیزی
-
’کچھ بھی باقی نہیں بچا‘: ایرانی حملے سے نبردآزما اسرائیلی
-
بھارتی ہیلی کاپٹر حادثات، فضائی عملے کی صلاحیتوں پر سنگین سوال اٹھنے لگے
-
ایران کے میزائل حملوں میں گیس اور تیل کی ترسیلی لائنوں کو نقصان پہنچا ہے.اسرائیل کا اعتراف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.