مہمند ،8فروری کو انتخابات کیلئے این اے 26، پی کے 67ون اور پی کے 68ٹو کی حتمی فہرستیں جاری

ہفتہ 13 جنوری 2024 23:02

مہمند (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جنوری2024ء) 8فروری کو ہونے والے انتخابات کیلئے مہمند کی واحد نشست این اے 26، پی کے 67ون اور پی کے 68ٹو کی حتمی فہرستیں جاری کردی گئی۔تفصیلات کے مطابق8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کیلئے ضلع مہمند میں امیدواروں کی حتمی لسٹ جاری کردی گئیں جس کے مطابق قومی اسمبلی کی واحد نشست کیلئے 16امیدواروں میں چار امیدواروں نے کاغذات واپس لئے۔

ان میں جے یو آئی ف، پی ٹی آئی ، اے این پی ، پیپلز پارٹی ، جماعت اسلامی ،پی ایم ایل اور پانچ آزاد امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا جبکہ پی کے 67 ون لوئر مہمند سے آٹھ امیدواروں نے کاغذات واپسی کے بعد 17امیدوار میدان میں رہ گئے۔اسی طرح پی کے 68ٹو سے چھ امیدواروں نے کاغذات واپس لینے پر19امیدوار میدان میں قسمت آزمائیں گے۔

(جاری ہے)

تینوں حلقوں میں48امیدوار مدمقابل ہونگے۔

کاغذات نامزدگی واپس لینے والوں میں،ہلال رحمان،تاجبر خان ، قربان علی خان اور ملک عبدالرحمن شامل ہیں۔ پی کے 67ون لوئر مہمند سے کاغذات واپس لینے میں محمد ارشد ، فضل قادر ، ہلال رحمان ، سید عالم ، ارشد اللہ ، فضل قادر آزاد ، فاروق افضل اور رحیم شاہ نیکاغذات نامزدگی واپس لیے ہے اس طرح پی کے 68 ٹو اپر مہمند سے کاغذات واپس لینے میں ملک عبدالرحمن ،بلال رحمان ، عباس رحمان ،گل بشر ، ہدایت اللہ، فخر عالم ، ملک مہراب دین شامل ہیں۔ضلع مہمند میں جے یو آئی ، پی ٹی آئی ، اے این پی ، کاروان رحمان آزاد، پی ہی پی ، جماعت اسلامی ، ن لیگ بالترتیب پوزیشنوں پر موجود ہیں۔