سیالکوٹ میں بزنس فیسلیٹیشن سنٹر آپریشنل ، وزیراعلیٰ محسن نقوی نے افتتاح کر دیا ،این او سی تقسیم
چند روز میں پنجاب کا دوسرا بی ایف سی قائم ،گوجرانوالہ ، ملتان ، فیصل آباد اور راولپنڈی میں چند روز میں سینٹر زکاافتتاح کر دیا جائیگا
ہفتہ 13 جنوری 2024 23:15
(جاری ہے)
وزیر اعلی محسن نقوی نے ون ونڈو آپریشن کے پورے نظام کا مشاہدہ کیا ۔ بزنس فیسلیٹیشن سنٹر میں سرکاری محکموں کے کاؤنٹرز سے کاروباری حضرات کو 124 این او سیز ایک چھت تلے جاری ہونگے ۔
14 روز میں این او سیز کا اجراء یقینی بنایا جائے گا۔ پنجاب حکومت کا فلیگ شپ پروگرام کا مقصد سرمایہ کاروں کیلئے آسانیاں پیدا کرنا ہے۔ متعلقہ محکمے ایک چھت تلے خدمات فراہم کی جائیں گی۔ وزیر اعلی محسن نقوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ائر پورٹ سے سیالکوٹ تک سٹرک کو 15 فروری تک مکمل کرنے کا اعلان کیا۔ وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے مزید کہا کہ کوئی ایسی بات نہیں کرتا جو پوری نہ کر سکوں، وعدہ کرتا ہوں تو ہر صورت نبھاتا ہوں۔کوشش ہے کہ پراجیکٹس کو جانے سے پہلے مکمل کر کے جائیں۔ ایئرپورٹ سے سیالکوٹ کی طرف آنے والی دورویہ سڑک 15فروری تک مکمل کر لیں گے۔ سیالکوٹ ایئررپورٹ روڈ کے ٹینڈرز جاری ہوچکے ہیں،17جنوری سے کام کا باقاعدہ آغاز ہوجائے گا۔سیالکوٹ ایئر پورٹ روڈ کو جلد از جلد مکمل کرنے کے لئے ترجیح دی جائے ۔ سیالکوٹ شہر میں ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن کا کام جاری ہے، سڑکوں کی کارپٹنگ کا کام بھی جاری ہے۔ یہ نہیں کہہ رہا کہ ہسپتالوں میں دودھ کی نہریں بہادی ہیں لیکن پہلے سے بہت بہتر حالت میں ہیں۔ سیالکوٹ میں بزنس فیسلیٹیشن سینٹر میں این او سیزکا اجراء شروع ہوچکا ہے۔گوجرانوالہ ، ملتان ، فیصل آباد اور راولپنڈی میں چند روز میں بزنس فیسلیٹیشن سینٹر زکاافتتاح کر دیا جائے گا۔ لاہور کے بعد آج سیالکوٹ میں بزنس فیسیلیٹیشن سینٹرفنکشنل کر دیا گیا ہے۔ سیالکوٹ کا بزنس فیسیلیٹیشن سنٹر زیادہ خوبصورت اور کشادہ ہے اور لاہور والے بزنس فیسلیٹیشن سینٹر سے بہتر ہے۔ سیالکوٹ ایئر پورٹ روڈ پر فوری کام شروع کرنے کے لئے ہدایات کر دی ہیں۔ پراجیکٹس کو جلد از جلد مکمل کرنے کی کوشش کرر ہے ۔ بڑی امید ہے کہ ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن کا پہلا فیز مکمل کرکے جائیں۔ سیالکوٹ ایئرپورٹ روڈ میری ترجیحات میں شامل ہے، میری اور پوری ٹیم کی کوشش ہے کہ مکمل کرکے جائیں۔ جہاں بھی شکایات سامنے آئیں گی ازالہ کیا جائے گا۔ ٹیچنگ ہسپتال، ڈی ایچ کیوز اور ٹی ایچ کیوز پر توجہ دی ہے ، ٹی ایچ کیوز کی حد تک ہسپتالوں میں بہتری نظر آئے گی۔ بی ایچ کیو ہسپتالوں پر وقت کی کمی کی وجہ سے توجہ نہیں دے پائے کیونکہ بی ایچ کیوز ہزاروں کی تعداد میں ہیں۔ ٹی ایچ کیو، ڈی ایچ کیو اور ٹیچنگ ہسپتالوں میں پہلے اور اب کی حالت میں زمین آسمان کا فرق نظر آئے گا۔ تجاوزات کے خاتمے کے سلسلے میں مطلوبہ نتائج حاصل نہیں کرسکے۔ صوبائی وزراء ایس ایم تنویر، عامر میر،سیکرٹری صنعت،گوجرانولہ کے کمشنر، آرپی او، ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ،سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر اور صنعت کاروں کی بڑی تعداداس موقع پر موجود تھی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
-
ْکراچی: لیاری سے بی ایل اے کاانتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار، دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات
-
ٹانک،سیشن جج کے اغوا کیس کی انکوائری کیلئے خصوصی کمیٹی قائم
-
سائفر کیس کے جج 20 دن کی چھٹی پر چلے گئے
-
حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے، جلد اچھے دن آئیں گے، چوہدری شافع حسین
-
حکومت زور بازو عوام کے شعور کے آگے بند نہیں باندھ سکتی ‘ مسرت جمشید چیمہ
-
پاکستان کی معیشت عالمی اتار چڑھا ؤ کے باوجود بحالی کے راستے پر ہے،گورنر اسٹیٹ بینک کا آئی سی ایم اے کانووکیشن سے خطاب،
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.