این اے 159 سے سلمان علی بابا کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل منظور ، کاغذات نامزدگی منظور

ہفتہ 13 جنوری 2024 20:45

․لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جنوری2024ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے این اے 159 سے سلمان علی بابا کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل منظور کرتے ہوئے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے،ریٹرننگ آفیسر نے بتایا کہ ٹیکس ادائیگی کر دی گئی ہے۔