پ*افکار تازہ تھنک فیسٹ کا ساتواں ایڈیشن الحمرا آرٹس کونسل میں جاری

ہفتہ 13 جنوری 2024 20:45

Gلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جنوری2024ء) افکار تازہ تھنک فیسٹ کا ساتواں ایڈیشن لاہور میں الحمرا آرٹس کونسل میں جاری، جہاں تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد ایک چھت تلے اکھٹا ہوئے، اورسماجی، سیاسی،معاشی،ثقافتی سے لے کر موسمیاتی تبدیلی تک کے موضوعات پر آنے بات چیت کی۔ اس سال کا تھیم ''Winter of Discontent'' ہے جس میں تنازعات اور آب و ہوا کے بحرانوں پر توجہ دی گئی ہے۔

اس دو روزہ ایونٹ کے افتتاحی دن دنیا بھر اور پاکستان سے ممتاز مقررین نے شرکت کی۔تقریب کا آغاز ایک پینل ڈسکشن سے ہوا جس کا عنوان تھا ''Reimagining Pakistan'' تھا، جہاںسابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی، سابق وزیر خزانہ ڈاکٹر مفتاح اسماعیل، نے آئین پر نظرثانی اور تعمیری انداز میں ترمیم کی ضرورت پر زوردیا۔

(جاری ہے)

دونوں پینلسٹس نے اتفاق کیا کہ بدعنوانی سے نمٹنے کے لیے مقامی حکومتوں کو بااختیار بنانا بہت ضروری ہے۔

انہوں نے جنرل مشرف کی طرف سے بلدیاتی نظام کے نفاذ کی تعریف کی اور بدعنوانی سے مؤثر طریقے سے نمٹنے کے لیے تعلیم کی ضرورت پر زور دیا۔ ایک اور اہم پینل کی ہندوستان، پاکستان، بنگلہ دیش، 1947-2022 کے عنوان سے اہم سیشن پیش کیا گیا، جہاں ڈاکٹر عشرت حسین سابق وفاقی وزیر، معروف ماہر معاشیات بچل حسین اور ڈاکٹر تراب حسین نے پاکستان میں 1947 سے اب تک کی معاشی ترقی کا جائزہ پیش کیا۔

ڈاکٹر عشرت حسین نے پالیسی سازی میں مستقل مزاجی، تسلسل اور پیشین گوئی کی اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے چند خدشات اور سفارشات پیش کیں۔ڈبلیو ڈبلیو ایف انٹرنیشنل کے صدر ڈاکٹر عادل نجم نے اپنی گفتگو کے دوران پاکستان میں جاری موسمی بحرانوں کے تناظر میں موسمیاتی اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔افکار تازا تھنک فیسٹ کے بانی اور سی ای او ڈاکٹر یعقوب بنگش نے ایسے پروگراموں کی ضرورت پر زور دیا جہاں سامعین کو ایک صحت مند بحث کے لیے پینلسٹ تک مکمل رسائی حاصل ہونی چاہیئے، انہوں نے کہا ہمارا خیال ہے کہ ہمارے معاشرے میں ایک بحث شروع ہونے چاہیئے، جہاں لوگ بغیر کسی رکاوٹ اور ہچکچاہٹ کے خیالات اور علم کا تبادلہ کر سکیں۔

تھنک فیسٹ ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جو پچھلے سات سالوں سے سامعین اور شرکاء دونوں کو یہ جگہ فراہم کر رہا ہے،تھنک فیسٹ 2024 کے قابل ذکر مقررین کی فہرست میں انٹرنیشنل پینل سمیت بوسٹن یونیورسٹی سے عادل نجم، فیصل باری، آئی بی اے کراچی سے ایس اکبر زیدی، LUMS سے علی عثمان قاسمی، عشرت حسین، سینیٹر مصدق ملک، علی چیمہ، صحافی اعجاز حیدر، سابق وزیر خزانہ شامل ہیں۔ سلمان شاہ، عائشہ سروری، فواد حسن فواد، سلمان اکرم راجہ، مرتضیٰ سولنگی، حامد میر، عمار علی جان، سلیمہ ہاشمی اور رضا علی دادا بھی شامل ہیںایونٹ کے دوسرے دن کا آغاز اتوار، 14 جنوری 2024 کو صبح 11 بجے ہوگا جہاں سینیٹر شیری رحمان سابق وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی کے ساتھ ایک اہم سیشن منعقد ہوگا۔