گڑھی دوپٹہ سے ملحق علاقے لوگلی کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی

پیر 15 جنوری 2024 14:15

گڑھی دوپٹہ سے ملحق علاقے لوگلی کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی
مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2024ء) گڑھی دوپٹہ سے ملحق علاقے لوگلی کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی ، یہ آگ کس نے لگائی، کیسے لگائی اس حوالے سے تحقیقات ہونی چاہییں۔ اگر آگ پر بروقت قابو نہ پایا گیا تو بڑے نقصان کا خطرہ ہے۔ جنگل میں آگ لگنے سے نہ صرف درخت، پھول، پودے تباہ ہوتے ہیں بلکہ قیمتی جڑی بوٹیوں، حشرات الارض ، جانوروں اور پرندوں کی نسلوں کو بھی نقصان ہوتا ہے۔

انسانی زندگی میں جنگلات کی اہمیت کا کوئی نعم البدل نہیں کیونکہ جنگلات ماحول کو صاف ستھرا بنانے میں انتہائی اہم ہیں۔ آکسیجن کی کمی کو پورا کرتے ہوے ہر جاندار کو زندگی بخشتے ہیں بارشوں کا سبب بنتے ہیں سیلابوں کو روکتے ہیں ایک بڑا درخت 2 ٹن کے ائیر کنڈیشنڈ کے برابر ٹھنڈک پیدا کرتا ہے حتیٰ کہ ہماری زندگی جنگلات کے دم سے ہے۔

(جاری ہے)

آزادکشمیر میں محکمہ جنگلات کی کارکردگی کسی بھی دور میں تسلی بخش نہیں رہی، جنگلات کے وزیر سے لے کر محکمہ کا چھوٹا ملازم بھی جنگلات کے تحفظ کے بجائے جنگلات کے خاتمے کے درپے ہے۔

جنگلات کے تحفظ کے لیے عوام کو آگے آنا ہو گا، محکمہ جنگلات بری طرح ناکام ہو چکا ہے، جنگلات کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہو گا، ریاست کے باشعور پڑھے لکھے عوام کو آگے بڑھ کر اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے، 30 جنوری کو عالمی یوم جنگلات کے موقع پر آزادکشمیر پھر میں مہم چلائی جائے جس میں عوام کو جنگلات کی اہمیت، جنگلات کے کٹائو کے نقصانات سے آگاہ کیا جائے، تاکہ جنگلات کے کٹائو اور جنگل کو آگ لگانے جیسے واقعات میں کمی واقع ہو یا خاتمہ ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :