لاہور: کسان بورڈ کے مظاہرین کا سوئی گیس کے دفتر کے سامنے احتجاج

پیر 15 جنوری 2024 22:34

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جنوری2024ء) کسان بورڈ پاکستان کے سینکڑوں مظاہرین گرو ہ مانگٹ روڈ گلبرگ پر واقع سوئی ناردرن گیس کمپنی کا مرکزی دروازہ توڑ کر دفاتر میں داخل ہو گئے اور پولیس کی مداخلت سے انہیں دفاتر سے باہر نکالنے پر انہوں نے دفتر کے باہر سڑک پر دریاں بچھا کر دھرنا دے دیا۔

(جاری ہے)

کسان بورڈ پاکستان کے سینکڑوں مظاہرین بورڈ کے مرکزی صدر کی قیادت میں شہر لاہور کے دور دراز علاقوں سے گیس بحران کے خلاف احتجاج کے لئے وہاں پہنچے تھے جن میں دیہاتی خواتین کی بڑی تعداد بھی شامل تھی۔ مظاہرین نے گیس کی فراہمی کا مطالبہ کرتے ہوئے سوئی ناردرن گیس کمپنی کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری بھی موجود تھی