اسرا یونیورسٹی حیدرآباد کی جانب سے آٹو شو کا انعقاد ، جدید اور ماحول دوست گاڑیوں کی شرکت

منگل 16 جنوری 2024 21:33

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2024ء) اسرا یونیورسٹی حیدرآباد کے شعبہ ریسرچ، انوویشن اور کمرشلائزیشن کی جانب سے "آٹو شو" کا انعقاد کیا گیا۔ آٹو شو میں موڈیفائی کی گئیں جدید ترین کاروں اور موٹر سائیکلوں کو خوبصورت انداز میں پیش کیا گیا۔ آٹو شو میں خوبصورت موڈیفائی سپورٹس کاروں سمیت ماحول دوست الیکٹرک گاڑیاں بھی موجود تھیں۔

(جاری ہے)

آٹو شو میں اسری یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر احمد ولی اللہ قاضی اور سابقہ چانسلر پرو فیسر ڈاکٹر حمید اللہ قاضی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور ربن کاٹ کر آٹو شو کا افتتاح کیا۔ ڈاکٹر احمد ولی اللہ قاضی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آٹو موٹیو کی دنیا میں بڑی تیزی سے تبدیلی آ رہی ہے اور ہمیں بھی دنیا کے ساتھ ساتھ آٹو موٹیو پر کام کرنا ہوگا۔ انہوں مزید کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ اسرا یونیورسٹی کے طلباء نے بڑی تعداد میں آٹو موٹیو شو میں حصہ لیا ، امید ہے اسی طرح آپ لوگ تعلیمی میدان میں بھی کامیابیاں حاصل کریں گے اور اپنے ملک و قوم کا نام روشن کریں گے۔ آٹو شو میں فیکلٹی، طلباء اور ملازمین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :