جامعہ نعیمیہ میں71ویں سالانہ تقریب ختم بخاری شریف بدھ کو ہوگی

منگل 16 جنوری 2024 22:04

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2024ء) جامعہ نعیمیہ میں71ویں سالانہ تقریب ختم بخاری شریف کل بروز بدھ کومنعقد ہوگی جس کی صدارت شیخ الحدیث جامعہ نعیمیہ مفتی عبدالعلیم سیالوی کریں گے۔ترجمان کے مطابق ناظم اعلی جامعہ نعیمیہ علامہ ڈاکٹرراغب حسین نعیمی ادارے کی سالانہ تعلیمی وفلاحی گرمیوں اورامام بخاری علیہ الرحمہ کی دینی خدمات پر روشنی ڈالیں گے،امسال70سے زائدطلبہ دورہ حدیث شریف کی تکمیل کی سعادت حاصل کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

تقریب میں شیخ الحدیث مفتی انورالقادری،شیخ الحدیث مولاناغلام نصیر الدین چشتی،مولانا محبوب احمدچشتی،ڈاکٹرسلیمان قادری،مفتی عمران حنفی، نعیمین ایسوسی ایشن پاکستان کے مرکزی صدر مفتی ندیم قمرحنفی،مولانا غلام مرتضی نقشبندی،مفتی محمدعارف حسین ،مفتی محمدمدنی،پیر سید زین العابدین شاہ،مولانا غلام یاسین قادری ،قاری محمدرفیق نقشبندی،قاری ذوالفقار احمدنعیمی،قاری غلام محی الدین،قاری محمداشفاق احمدقصوری سمیت جامعہ نعیمیہ کے اساتذہ وطلبہ، نامو رجیدمفتیان عظام،علماکرام سمیت عوام کی کثیر تعداد شرکت کرے گی۔

متعلقہ عنوان :