جی سی یونیورسٹی لاہوراور ایرانی یونیورسٹی کے مابین تعلیم اورتحقیق کے فروغ کے لیے معاہدہ

بدھ 17 جنوری 2024 16:55

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2024ء) پاکستان اور ایران کے دو نامور تعلیمی اداروں گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور اور یونیورسٹی آف قم کے مابین تحقیق اور علمی تعاون کو فروغ دینے کے لیے معاہدہ طے پا گیا۔جی سی یو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر احمد عدنان اور جامعہ قم کے صدر پروفیسر ڈاکٹر احمد حسین شریفی نے ایران میں ہونے والی پروقار تقریب میں مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے۔

(جاری ہے)

تقریب میں ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر مختار احمد اور وزارت تعلیم پاکستان سے رفیق طاہر سمیت سینئر ممبران نے شرکت کی۔پروفیسر ڈاکٹر احمد عدنان اس وقت پاکستان کے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے وفد کے ساتھ ایران کے سرکاری دورے پر ہیں۔یونیورسٹی کے ترجمان نے کہا کہ وائس چانسلر جی سی یو پروفیسر ڈاکٹر احمد عدنان یونیورسٹی کے تعلیمی معیار میں بہتری کے لیے پرعزم ہیں۔