ایف آئی اے نے جعلی ڈگریوں کے اجراء پر وینگارڈ انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز اسلام آبادکو سربمہر کر دیا

بدھ 17 جنوری 2024 19:33

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2024ء) فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی(ایف آئی اے) نے جعلی ڈگریوں کے اجراء پروینگارڈ انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز اسلام آبادکو سربمہر کر دیا۔ڈائریکٹر ایف آئی اے اسلام آباد کی ہدایت پر اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے کارروائی کرتے ہوئے وینگارڈ انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز اسلام آباد کو سیل کر دیا۔

(جاری ہے)

کالج انتظامیہ پی این اینڈ ایم سی کی ملی بھگت سے بھاری رقوم کے عوض پیرا میڈیکل سٹاف کو جعلی ڈگری جاری کر رہا تھا ۔ جعلی ڈگری پر جعلی نرسز مختلف ہسپتالوں میں نوکریاں کر رہی ہیں ۔ مزید سرچ پر کالج متذکرہ سے پمز ہسپتال کا جعلی ایم او یو بھی برآمد کر لیا گیا۔کالج انتظامیہ کی جانب سے پیش کی جانے والی فیکلٹی لسٹ بھی فرضی نکلی ۔کالج انتظامیہ اور پی این اینڈ ایم سی کے ملوث ملازمین کے خلاف مقدمہ نمبر 01/2024 درج کر لیا گیا۔مقدمے میں 25 سے زائد ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے۔ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔