آفتاب خان شیرپاؤ کی ایران کی جانب سے سرحد کی خلاف ورزی اور حملہ کی مذمت

بدھ 17 جنوری 2024 20:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2024ء) قومی وطن پارٹی کے مرکزی چیئرمین آفتاب خان شیرپاؤ نے ایران کی جانب سے سرحد کی خلاف ورزی اور حملہ کی شدید مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کوسماجی رابطے کی ویب سائیٹ ایکس ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ایران کی طرف سے پاکستانی سرحدوں کی خلاف ورزی پر نہایت تشویش ہوئی،ایران کی طرف سے حملہ اور بچوں کی شہادت کی شدید ترین مذمت کرتا ہوں۔ آفتاب شیرپاؤ نے کہا کہ ملکی خودمختاری پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا،دہشت گردی یقیناً ایک علاقائی مسئلہ ہے جسے باہمی افہام و تفہیم کے ذریعے حل کیا جانا چاہئے،اس طرح کے واقعات سے باہمی تعلقات کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ سکتے ہیں ۔