مہمند، اے این پی کی مقبولیت میں اضافہ ،کثیر تعداد میں لوگوں نے شمولیت اختیار کرلی

جمعرات 18 جنوری 2024 20:45

مہمند (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2024ء) عوامی نیشنل پارٹی کی مقبولیت میں اضافہ ،تحصیل امبار خارے درہ میں تین بڑے شمولیتی تقریب کثیر تعداد میں لوگوں نے شمولیت اختیار کرلی ۔ عوامی نیشنل پارٹی پختونوں کی حقوق کے لئے ہمیشہ مرکزی حکومت کے ساتھ جنگ لڑی ہے اور بجلی منافع ، قدرتی وسائل پر اختیار اور پختونخوا کے دیگر حقوق کی تحفظ اور اپنی قوم کے لئے مہمند ڈیم اراضی کی ملکیت کے معاوضے کی ادائیگی، لفٹ کنال بنجر زمینوں کو آباد کرنے کے لئے ، پاک افغان تجارتی شاہراہ گوسڑے بارڈر کھولنے کا مطالبہ ہر قومی مسئلے کو اجاگر کیا ہے اور اسمبلی میں بھی پیش کیا ہے اور مہمند قوم کے لئے ہر پلیٹ فارم پر آواز اٹھائی اور کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا این اے 26 و پی کے 67 ون کے نامزد امیدوار نثار مومند کی تقریبات سے خطاب کے دوران کہی۔

(جاری ہے)

۔ تفصیلات کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کے سابقہ ایم پی اے اور این اے 26 و پی کے 67 ون اے این پی کے نامزد امیدوار نثار مومند نے تحصیل امبار خارے درہ ملک رحیم شاہ حجرے ، ڈاکٹر عمر شاہ کے رہائشگاہ اور نامی گرامی شحصیت معشوق خان کے حجرے سینکڑوں افراد نے اے این پی میں شمولیت اختیار کرلی اور نثار مومند کی قیادت پر مکمل اعتماد اور یقین دھانی کرائی اور الیکشن میں ہر ممکن تعاون کرنے کا اعلان بھی کیا ۔

شمولیت اختیار کرنے والوں کا کہنا تھا کہ نثار مومند نے ہمارے ہر مسئلے کو حل کرنے میں ہمیشہ قوم کے ساتھ کھڑے رہے ہیں اور ہمیں کبھی بھی مایوس نہیں کیا ۔ ہم اپنے قوم سے یہی مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ نثار مومند کی مکمل حمایت کریں ۔ نثار مومند نے شمولیت و حمایت اور کثیر تعداد میں لوگوں شرکت کرنے پر سب کا شکریہ ادا کیا۔ ۔۔