ایران سے فضائی حدود کی خلاف ورزی خطرناک ہے،سنگین نتائج برآمد ہوسکتے ہیں، حنا ربانی کھر

جمعرات 18 جنوری 2024 22:55

اسلا م آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2024ء) سابق وزیرخارجہ حنا ربانی کھر نے ایران سے فضائی حدود کی خلاف ورزی کو خطرناک قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ حملے کے سنگین نتائج برآمد ہوسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے پیپلز پارٹی کی رہنما حنا ربانی کھر نے کہاکہ ایرانی حدود سے حملہ انتہائی حیران کن ہے،ایران کی جانب سے حملے کا فیصلہ خطرناک ہے، حملے کے خطرناک نتائج برآمد ہوسکتے ہیں۔حناربانی کھر نے کہا کہ پاکستان جیسا دوست ملک ایران کی مدد کرتا رہا ہے،ایران کو تحفظات تھے تو بات کرنا چاہئے تھی، غزہ کیلئے تمام مسلم ممالک کو اکھٹے ہونا چاہئے، ایران کا رویہ سمجھ سے باہر ہے، حملے کی کسی طور وضاحت نہیں ہوسکتی۔