ویٹرنری یونیورسٹی کے راوی کیمپس پتو کی میں وائس چانسلر پروفیسر

ڈاکٹرنسیم احمد نے ٹریننگ سینٹرفار با ئیولوجکس پرو ڈکشن کاافتتا ح کیا

جمعہ 19 جنوری 2024 21:48

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2024ء) یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لاہور کے راوی کیمپس پتو کی میں گذ شتہ روز وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نسیم احمد نے ٹر یننگ سینٹر فار با ئیو لو جکس پرو ڈکشن کا افتتا ح کیا جبکہ دیگر اہم شخصیا ت میں ایمرا ئٹس پرو فیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پا شا، ڈین فیکلٹی آف اینیمل پروڈکشن اینڈ ٹیکنا لو جی پرو فیسر ڈاکٹرصا ئمہ،ڈین فیکلٹی لائف سائنسز بزنس مینجمنٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد اعظم، پرنسپل آفیسر راوی کیمپس پروفیسر ڈاکٹر ارشد جاوید، پروفیسر ڈاکٹر علی رضا اعوان کے علا وہ فیکلٹی اور سٹاف ممبرا ن کی کثیر تعداد اُس مو قع پرموجود تھی۔

ٹریننگ سینٹر میں جانوروں کی مہلک بیماری فٹ اینڈ ما ئو تھ (منہ کھر) کے تدارک کے لیئے ویکسین تیار کی جائے گی۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطا ب کرتے ہو ئے پروفیسر ڈاکٹر نسیم احمدنے کہا کہ پاکستان میں لا ئیو سٹا ک سیکٹر کو منہ کھر جیسی مہلک بیما ریو ں جیسے چیلنجز کا سا منا ہے اور فارمرز کی خو شحا لی کے لیئے اور دودھ دینے والے مویشیو ں کی پیداوار بڑ ھانے کے لیئے منہ کھر جیسی مہلک بیماری پر قا بو پانابے حد ضروری ہے ۔

اُ نہو ں نے مزید کہا کہ ٹریننگ سینٹر کے بننے سے بہترین کوالٹی کی ویکسین تیار ہو گی جس سے مویشی پال حضرا ت کی بڑی تعداد مستفید ہو گی۔ پروفیسرڈاکٹر نسیم نے کہا کہ پاکستان کی بھر کی جامعات میں ویکسین پرو ڈکشن کے حوالے سے یہ اپنی نو عیت کی پہلی سہو لت ہے جہا ں سے ٹریننگ حا صل کر نے والے طلبہ بطور ما ہر افرادی قوت بعد میں پبلک و پرا ئیوٹ سیکٹر کے ویکسین بنا نے والے یو نٹو ں میں بھی کام کر سکیں گے ۔

پرو فیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پا شا نے کہا کہ یہ پرا جیکٹ ویٹر نری یونیورسٹی نے تر کی حکو مت کے اشتراک سے شروع کیا تھا اور انتہا ئی ان تھک کا وشو ں کے بعد اس کا قیام عمل میں آ یا۔ اُنہو ں نے کہا کہ ٹر یننگ سینٹر فار با ئیو لو جکس پرو ڈکشن بننے سے نا صرف لا ئیو سٹاک سیکٹر تر قی کرے گا بلکہ ملکی معیشت بھی مستحکم ہو گی۔قبل ازیں ڈاکٹر نسیم احمد نے دیگر فیکلٹی ممبران کے ہمراہ راوی کیمپس میں تجدید شدہ (رینو ویٹ) اسٹیٹ مینجمنٹ ڈیپا رٹمنٹ ، سیکیو رٹی گارڈ ہاسٹل اور یواس ریزی ڈینشیا ٹو کا بھی افتتا ح کیا اور وہا ں بنیا دی ضروریا ت کا جا ئزہ لیا۔

بعد ازیں سیکر ٹری لائیو سٹاک پنجاب محمد مسعود انور نے چار رکنی چائنیز وفد کے ہمراہ ویٹر نری یونیورسٹی کے راوی کیمپس پتو کی میں نئے قائم ہونے والے ٹر یننگ سینٹر فار با ئیو لو جکس پرو ڈکشن کے مختلف سیکشن کا دورہ کیا اور وہا ں مو جود سہو لیات کا جائزہ لیا۔