ذکا ء اشرف نے چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی ،ممبر بورڈ آف گورنر زکے عہدے سے استعفیٰ دیدیا

جمعہ 19 جنوری 2024 21:35

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2024ء) پاکستان کرکٹ بورڈ مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا ء اشرف نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ۔

(جاری ہے)

ذکا ء اشرف نے ممبر بورڈ آف گورنرز کے عہدے سے بھی استعفیٰ دیدیا، انہیں نجم سیٹھی کی جگہ چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی بنایا گیا تھا ۔پی سی بی مین چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی ذکا ء اشرف کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں کرکٹ کے مختلف امور پر بات چیت ہوئی ،اجلاس میں سی او او سلمان نصیر سمیت مینجمنٹ کمیٹی کے دیگر اراکین شریک ہوئے