حلقہ این اے 120،اعجاز ڈیال کا ن لیگ کے قومی وصوبائی اسمبلی امیدواروں کی حمایت کا اعلان

جمعہ 19 جنوری 2024 21:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2024ء) حلقہ این اے 120 لاہور میں بڑی سیاسی پیش رفت،اعجاز ڈیال نے حلقے میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قومی اور صوبائی اسمبلی امیدواروں کی حمایت کا اعلان کر دیا۔

(جاری ہے)

ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب کے مطابق جمعہ کے روز سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سے اعجاز ڈیال کی ملاقات ہوئی۔اس موقع پر اعجاز ڈیال نے مسلم لیگ (ن) کے قومی اسمبلی کے امیدوار سردار ایاز صادق ، صوبائی اسمبلی کے امیدوارسہیل شوکت بٹ اور حبیب اعوان کی حمایت کا اعلان کیا۔ملاقات میں طلحہ برکی بھی موجود تھے۔ محمد شہباز شریف نے اعجاز ڈیال کے فیصلے کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔