پاکستان کرکٹ بورڈ مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکاء اشرف نے عہدے سے استعفی دیدیا

جمعہ 19 جنوری 2024 23:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2024ء) پاکستان کرکٹ بورڈ مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکاء اشرف نے عہدے سے استعفی دیدیا ،انہیں نجم سیٹھی کی جگہ چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی بنایا گیا تھا ۔ پی سی بی ترجمان کے مطابق ذکاء اشرف نے ممبر بورڈ آف گورنرز کے عہدے سے بھی استعفی دیدیا ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق پی سی بی میں چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف کی زیرصدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں کرکٹ کے مختلف امور پر بات چیت ہوئی ۔اجلاس میں سی اواو سلمان نصیر سمیت مینجمنٹ کمیٹی کے دیگر اراکین نے شرکت کی۔اس موقع ذکاء اشرف نے بتایا کہ انہوں نے اپنا استعفی نگران وزیراعظم کو بھجوا دیا ہے۔