پیپلزپارٹی نے ہمیشہ مثبت سیاست کی ہے ، نوجوانوں کی امیدوں پر پورا اترونگا اوراپنے علاقے کی بہتری کے لیے کام کرونگا،حنیف خان

پیر 22 جنوری 2024 14:30

دیر لوئر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2024ء) پاکستان پیپلز پارٹی این اے 7 لوئر دیر ٹو کے نامزد امیدوار حنیف خان نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ مثبت سیاست کی ہے ، نوجوانوں کی امیدوں پر پورا اترونگا اوراپنے علاقے کی بہتری کے لیے کام کرونگا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نےجندول کے اپنے مرکزی دفتر کی افتتاحی تقریب کے دوران کیا ۔انہوں نے کہا کہ آپ مجھے ووٹ دے کر کامیاب کروائیں میں آپکو کبی مایوس نہیں کروں گا۔انہوں نے کہا کہ میں آپکا خادم ہوں اور میں سیاست عوام کی خدمت کیلئے کرتا ہوں ،انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی  ملک کی سب سے بڑی پارٹی ہے اور ہماری پارٹی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوکرحکومت بنائے گی اور ہماری سیاست غریب عوام کے لیے ہے ۔\378