عون چودھری کی تاجر برادری سے ملاقات،ووٹ دینے کی درخواست کی

بدھ 24 جنوری 2024 22:53

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2024ء) حلقہ این اے 128سے استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم لیگ (ن)کے مشترکہ امیدوار عون چوہدری نے نیو مسلم ٹائون میں تاجر برادری سے ملاقات کی اور 8فروری کو ووٹ دینے کی درخواست کی۔

(جاری ہے)

تاجر برادری نے عون چودھری کو مکمل حمایت کی یقین دہانی کراتے ہوئے بھرپور انتخابی مہم چلانے کا بھی اعلان کیا۔ ملاقات میں شاہد نذیر، عامر سہیل، حارث عتیق ،حافظ سجاد،الیاس مجید ، وسیم یاور، عثمان ملک گجر سمیت متعدد تاجر رہنما شریک ہوئے ۔جبکہ یونین کونسل 198 سے سابق چیئرمین مردان علی زیدی بھی ملاقات میں شریک تھے۔تاجر برادری نے یقین دلایا کہ این اے 128 کے تاجر عقاب اور شیر کو ووٹ بھی دیں گے اور سپورٹ بھی کریں گے۔