این اے 94 سے آزاد امیدوار ملک علی رضا ایڈووکیٹ آزاد امیدوار مہر خالد آرائیں کے حق میں دستبردار ہو گئے

بدھ 24 جنوری 2024 23:02

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جنوری2024ء) این اے 94 سے آزاد امیدوار ملک علی رضا ایڈووکیٹ آزاد امیدوار مہر خالد آرائیں کے حق میں دستبردار ہو گئے تفصیلات کے مطابق این اے 94 سے آزاد امیدوار ملک علی رضا ایڈووکیٹ نے ڈسٹرکٹ پریس کلب رجسٹرڈ چنیوٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھا کہ وہ آزاد امیدوار مہر خالد آرائیں کے حق میں دستبردار ہو رہے ہیں میں پارٹی پالیسی کے مطابق این اے 94سے مہر خالد آرائیں کے حق میں دستبردار ہو رہا ہوں اور کوشش کریں گے کہ ملکران کی کامیابی کے لیے کوشش کریں گے اس موقع پرآزاد امیدوار مہر خالد آرائیں نے علی رضا ایڈووکیٹ کا شکریہ ادا کیا اس موقع پر مہر حیدر علی۔

(جاری ہے)

چوہدری خالد آصف۔ ڈاکٹر ریاض شاہد۔ ذیشان۔ مہر قیصر۔بابر منیر اور دیگر بھی ان کے ہمراہ تھے۔

متعلقہ عنوان :