صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ کی ملاقات

جمعہ 26 جنوری 2024 14:34

صدر مملکت ڈاکٹر  عارف علوی سے گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ کی ملاقات
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جنوری2024ء) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے ملاقات کی ہے۔ ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق ایوان صدر میں جمعہ کو صدر مملکت اور گورنر گلگت بلتستان کے درمیان ہونے والی ملاقات میں گلگت-بلتستان کی مجموعی صورتحال ، گندم سبسڈی ، بلتستان یونیورسٹی اور سکردو کے مسائل زیر غور آئے۔

(جاری ہے)

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے انہیں باور کرایا کہ گندم سبسڈی معاملے پر انہوں نے نگران وزیراعظم اور وزیرِ خزانہ سے بات کی ہے اور امید ہے کہ گلگت بلتستان کے دیگر مسائل سمیت گندم سبسڈی کا معاملہ بھی جلد حل کر لیا جائے گا۔صدر مملکت نے کہا کہ نگران وزیرِ اعظم نے گلگت-بلتستان کونسل کے منتخب ممبران سے گندم سبسڈی معاملے پر ملاقات کیلئے اتفاق کیا ہے ۔واضح رہے کہ گلگت بلتستان کونسل کے وفد نے گزشتہ روز علاقے کے مسائل اور سبسڈی کے معاملے پر صدر مملکت سے ملاقات کی تھی ۔صدر مملکت نے وفد کو گلگت-بلتستان کے مسائل پر متعلقہ فورمز سے بات کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔