ویٹرنری یونیورسٹی میں حیوا نات کی بیما ریو ں کی تشخیص، علاج معا لجے اور سر جری سے متعلقہ

پروفیشنلز کی پیشہ وارانہ صلا حیتو ں کو اُجا گر کرنے کے لیئے ایک ماہ سے جاری بوٹ کیمپ اختتام پذیر

جمعہ 26 جنوری 2024 22:53

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جنوری2024ء) یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لا ہو ر کے ڈیپا رٹمنٹ آف ویٹر نری میڈیسن کے زیر اہتمام حیوا نات کی بیما ریو ں کی تشخیص، علاج معا لجے اور سر جری سے متعلقہ پروفیشنلز کی پیشہ وارانہ صلا حیتو ں کو اُجا گر کرنے کے لیئے ایک ماہ سے جاری بوٹ کیمپ کی اختتا می تقریب کا انعقاد سٹی کیمپس میں ہوا۔

ا ختتا می تقریب کی صدارت ایمرا ئٹس پروفیسر ڈاکٹر نسیم احمد نے کرتے ہوئے شر کا کے درمیان سر ٹیفیکیٹس اور ریسورس پرسنز کے درمیان شیلڈیں تقسیم کیں جبکہ دیگر اہم شخصیا ت میں چیئر مین پیرا سائٹا لو جی ڈیپارٹمنٹ پروفیسر ڈاکٹر کامران اشرف، پروفیسر ڈاکٹر عا صم خالد ، ٹر یننگ کو آرڈینیٹر پروفیسر ڈاکٹر محمد اعجاز کے علا وہ 20 ویٹر نری ڈاکٹر ز/پروفیشنلز، کلینیشن، طلبہ اور فیکلٹی ممبران نے شر کت کی۔

(جاری ہے)

ا ختتا می تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے پروفیسر ڈاکٹر نسیم احمد نے ایک ماہ پر محیط بو ٹ کیمپ عمدہ طریقے سے منعقد کروانے پر آرگنا ئزر کی کا وشو ں کو سرا ہا نیز کہا کہ پاکستانی ویٹرنری ڈاکٹرز قابلیت کے اعتبار سے دنیا بھر کے تر قی یافتہ مما لک کے ویٹرنری ڈاکٹرز سے کم نہیں ہیں اور شعبہ ویٹر نری میں اپنی قا بلیتو ں کا لو ہا منوا رہے ہیں ۔ پروفیسر ڈاکٹر کامران اشرف نے شر کا کو ایک ماہ پر محیط بوٹ کیمپ میں کامیابی کے ساتھ اپنی ٹریننگ مکمل کرنے پر مبارکباد پیش کی جبکہ پروفیسر ڈاکٹر عا صم خالد نے کہا کہ بوٹ کیمپ میں ریسورس پرسنز نے شر کا کو کم وقت میں زیا دہ سے زیا دہ انفارمیشن اور عملی تر بیت دی۔

بو ٹ کیمپ کے انعقاد کا مقصد ویٹر نری پروفیشنلز کو میڈیسن ، سرجری اور تھیریو جینا لو جی سے متعلقہ کلینیکل ایگز مینیشن کے طریقہ کار سے روشناس کروا نا تھا جس میں قو می و بین الاقوا می ما ہرین نے شر کا کو عملی تر بیت دی۔ایک ماہ پر محیط بوٹ کیمپ میں ماہرین نے گائے اور گھو ڑو ں کی کلینیکل ایگز مینیشن ، بلڈ سیمپلنگ ، گائے اور گھو ڑو ں میں ڈرگ ایڈمنسٹریشن روٹ، گائے بھینسو ں کے سا ڑو ٹیسٹ،حا ملہ اور غیر حا ملہ گائیو ں کی اسیسمنٹ، جنرل اینستھز یا،فارم اینیمل کے لنگڑا پن کے چیک اپ، نس بندی کھولنے کا سر جیکل طریقہ کار، کتے اور بلیو ں کے دانتوں کے مسا ئل،کارڈک ما نیٹرر پر اینستھزیا کی مانیٹرنگ، اختہ کاری کے مظاہرے ، ریڈیو گرافی /الٹر سونو گرا فی سے متعلقہ مو ضوعا ت پر لیکچرز دیے نیز اُنہیں عملی تر بیت بھی دی ۔

متعلقہ عنوان :