حیدرآباد میں پاکستان مسلم لیگ ن کیجانب سے انتخابی ریلی نکالی گئی

جمعہ 26 جنوری 2024 22:00

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جنوری2024ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما سینیٹر نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ ہم کسی کے اتحادی نہیں ہمارا اتحاد ترقی، امن و خوشحالی کے ساتھ ہے، ہمارے امیدواروں پر ایک روپے کی بھی چوری نہیں ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہون نے حیدرآباد میں مسلم لیگ(ن) کی جانب سے نکالی جانیوالی ریلی سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

نہال ہاشمی نے کہا کہ نواز شریف نے سندھ سے ڈاکو راج کا خاتمہ کیا، نواز شریف پہلے بھی وزیراعظم تھے اور اب بھی بنیں گے جو لوگ وزیراعظم کا خواب دیکھ رہے ہیں وہ خواب ہی دیکھتے رہیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ سندھ پر جو تنقید ہورہی ہے اس پر ہم نے انہیں دعوت دی ہے کہ آئیں مناظرہ کرلیں مگر وہ ہم سے مناظرہ کرنے کو تیار نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حیدرآباد کی کسی بھی سڑک کا ساہیوال کی کسی سڑک سے موازنہ کرسکتے ہیں، حیدرآباد کے کسی پارک کا لاہور کے کسی پارک سے موازانہ کرسکتے ہیں، حیدرآباد کے کسی ہسپتال کے راولپنڈی کے کسی ہسپتال سے موازنہ کیا جاسکتا ہے سب کچھ سامنے آجائے گا۔