بلے کا نشان چھِن جانے سے فرق نہیں پڑے گا، علی محمد خان

جمعہ 26 جنوری 2024 22:00

مردان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2024ء) پاکستان تحریک انصاف (ن)کے سینئر رہنما اور این اے 23 مردان سے امیدوار علی محمد خان نے کہا ہے کہ بلے کا نشان چھِن جانے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

(جاری ہے)

پیرسدی میں جلسے سے خطاب میں علی محمد خان نے کہا کہ 8 فروری کو کامیابی تحریک انصاف کی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ عوام گلی گلی، گھر، گھر جا کر پیغام پہنچائیں اور پاکستان اور اسلام کے لیے متحد ہوجائیں۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ عوام 8 فروری کو ملک میں بہتری لانے والوں کا ساتھ دیں۔