Live Updates

مسلم لیگ ن کے رہنمائوں کی ٹھٹھہ آمد شاندار استقبال

پیپلز پارٹی کا زہریلا تیر عوام کو کھا چکا ہے 15 سالہ دورے حکومت میں پپلز پارٹی نے عوام کے لیے کچھ نہیں کیا ،نہال ہاشمی، بشیر میمن

ہفتہ 27 جنوری 2024 22:55

ٹھٹھہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جنوری2024ء) مسلم لیگ ن کے رہنمائوں کی ٹھٹھہ آمد شاندار استقبال جئے نواز شریف جئے مسلم لیگ ن کے فلک شگاف نعروں کی گونج ،این اے 225 ٹھٹھہ مسلم لیگ ن کے رسول بخش جاکھرو کی جانب سے مکلی میں ایک زبردست جلسے کا انعقاد کیا گیا جس میں مسلم لیگ ن کے رھمائوں نہال ہاشمی کیل داس کوہستانی بشیر میمن اور دیگر نے شرکت کی رسول بخش جاکھرو اور مسلم لیگ ن کے سیکڑوں کارکنوں نے آئیے ہوئے مھمانوں کا شاندار طریقے سے استقبال کیا پورا ھال جئے نواز شریف جئے مریم نواز جئے رسول بخش جاکھرو اور جئے مسلم لیگ ن کے نعروں سے گونج اٹھا اس موقع پر مسلم لیگ ن کے رہنمائوں اور صحافی برادری کو سندھی اجرک کے تحائف پیش کئے گئے اس موقع پر کیل داس کوہستانی اور نہال ہاشمی اور بشیر میمن نے خطاب کرتے اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کا زہریلا تیر عوام کو کھا چکا ہے 15 سالہ دورے حکومت میں پپلز پارٹی نے عوام کے لیے کچھ نہیں کیا ٹھٹھہ کے عوام کی بدقسمتی یہ ہے کہ باہر سے لاکر ٹپی جیسے اور دودھ بیچنے والوں کو مسلط کردیا گیا اور کوہستانی۔

(جاری ہے)

زمینیں دوسروں کو بیچ کر وہاں پلانٹ بنائے گئے جس میں مقامی لوگوں کو بھی نہیں رکھا گیا بے نظیر شھید اور زولفقار علی بھٹو شھید عوام کی خاطر ہوئے مگر زرداری کی پارٹی نے عوام کو کہیں کا نہیں چھوڑا شھیدوں کے نام پر عوام کو بے وقوف بنایا جارہا ہے سیلاب زدگان کا مال بھی کھا گئے انہوں نے کہا کہ سندھ میں 40 فیصد بچے بیمار ہیں زیادہ تر تعداد ٹھٹھہ میں ہے مگر دودھ بیچنے والوں نے کبھی ٹھٹھ سمیت سندھ کے بیمار بچوں تک کو نہیں پوچھا نہ کبھی یہ پوچھا کہ کتنے اسکول بند پڑے ہیں صحت تعلیم سب ختم ہوگئی ہیں انہوں نے کہا کہ ٹھٹھ والوں آپ غریب نہیں ہیں آپکو غریب بنایا گیا انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ آج کل بلاول لاہور کے کلچے اور ملتان کا سوہن حلوہ کھانے میں معروف ہیں انہوں نے ٹھٹھہ کے عوام پر زور دیتے ہوئے کہا کہ رسول بخش جاکھرو غریبوں مسکینوں کے ہمدرد ہیں زہریلے تیر پر ٹھپہ نہ مارے شیر پر ٹھپہ ماریں انشاء پورے ملک میں مسلم لیگ ن ہی کامیابی حاصل کریگی این اے 225 ٹھٹھ مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار رسول بخش جاکھرو نے کہا کہ ٹھٹھ ضلع میں کوئی ترقی نہیں ہوئی نہ ہی پانی کا مسلہ حل ہوا کینجھر جھیل سے کراچی والوں کو جو ہمارے مسلمان بھائی ہیں انکو پانی دیا جاتا ہے مگر ٹھٹھ والوں کے لیے پانی نہیں اگر دیا بھی جاتا ہے تو نہروں سے آلودہ بغیر فلٹر کے پانی مہیا کیا جاتا ہے ہمیں اعتراض نہیں کہ کراچی کو پانی کیوں ملتا ہے ہمارا یہ کہنا ہے کہ ٹھٹھ کے عوام کو بھی کینجھر سے پائپ لائن لگا کر پانی دیا جائے ٹھٹھ ضلع میں بیروزگاری بہت ہے جھمپر میں ونڈ پاور لگے ہیں اور ٹھٹھہ ضلع میں 16 گھنٹوں لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے انشاء اللہ ہم کامیاب ہوکر ضلع ٹھٹھہ کے عوام کے مسائل حل کرینگے۔

#
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات